حکومت کا عید کیلئے چھ چھٹیاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاکستان نیوز )وفاقی حکومت نے حمع الواداع کے ساتھ عید کی چھ چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیاہے تاہم حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جمعتہ الوداع کو سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ عیدالفطر کی تین سرکاری چھٹیاں دی جائیں گی ۔وفاقی سرکاری دفاتر 22 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے ۔

دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیشگوئی سے روک دیاہے ، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہو گا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گھے ۔ محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیشگوئی کرنے سے روکا گیاہے اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان بھی جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیشگوئی نہ کرے ، بلکہ چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرے ۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.