سنی لیون کے بعد ایک اور بالغوں کی فلموں کی اداکارہ کی بالی ووڈ میں اینٹری ، نام اور تصویر سامنے آ گئی

ممبئی (پاکستان نیوز )کچھ سال پہلے بالی ووڈ میں جب بالغوں کی فلموں کی اداکارہ سنی لیون نے اینٹری ماری تو ایک مرتبہ سب کے ہی ہوش اڑ گئے تھے کہ بھارتی فلم انڈسٹری نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے تاہم جیسے جیسے وقت گزرا اور جس طرح سنی لیون نے اپنی جگہ بنائی ہر کوئی ان کی ہمت پر داد دیتا ہے کہ قابل اعتراض فلمیں چھوڑ کر قابل قبول اداکاری شروع کر دی ہے ۔

بالی ووڈ سے آئے روز کوئی نہ کوئی نیا ہنگامہ سامنے آتا ہی رہتا ہے اور ایسا ہی ایک مرتبہ پھر سے ہونے جارہاہے کیونکہ معروف فلم ساز ” رام گوپال ورما “ نے نیا تجربہ کرتے ہوئے ایک اور بالغوں کی فلموں کی معروف اور دلکش اداکارہ ” میا مالکوا “ کو اپنی نئی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کر لیاہے اور اس فلم کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیاہے جوکہ تیزی کے ساتھ شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے ۔

رام گوپال کی نئی آنے والی فلم ” کلائمیکس “ کا ٹیز ر جاری کر دیا گیاہے جس میں اداکارہ ایک صحرا میں مختصر لباس میں دکھائی دیتی ہیں اورپھر وہ ایک تالاب میں غسل کرتے ہوئے دکھائی گئی ہیں جبکہ کچھ دیر بعد چہرے ڈھانپے ہوئے افراد ان کا پیچھا کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

بالی ووڈ میں یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ فلم کا ٹریلر 18 مئی کو جاری کیا جائے گا جس کا انتظار شائقین فلم کی جانب سے شروع کر دیا گیاہے اور سوشل میڈیا پر بحث بھی شروع ہو چکی ہے ۔

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.