شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر نے بیٹی کی پیدائش کیلئے دوسری خاتون کی کوکھ استعمال کرنے کی پہلی مرتبہ وجہ بتا دی

نئی دہلی (پاکستان نیوز )بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ شلپا شیٹھی کے حال ہی میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کیلئے انہوں نے ” سورو گیسی “ کا طریقہ کار اختیار کیا تھاجس کا مطلب ہے خاتون اور شوہر معاہدے کے تحت بچے کی پیدائش کیلئے کسی دوسری خاتون کی کوکھ ادھار لیتے ہیں اور بچہ پیدا ہونے کے بعد اسے لے لیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کا ایک سات سالہ بیٹا ہے جس کا نام ” ویان راج کندرا“ ہے تاہم کچھ عرصہ قبل انہیں بچے کی پیدائش کیلئے ” سوروگیسی “ کی ضرورت کیوں پڑی ؟ اس پر پہلی مرتبہ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی ہے اور جنم لینے والے کئی سوالات کو جواب دے کر ختم کر دیاہے ۔

” پنک ولا“ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اداکارہ شلپا شیٹھی نے پہلی مربتہ اپنے فیصلے پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے چاہتی تھیں کہ ان کے بیٹے ویان راج کا کوئی اور بہن بھائی بھی ہونا چاہیے جس کیلئے ہم نے کئی مرتبہ کوشش بھی کی لیکن میرا حمل ضائع ہو گیا کیونکہ مجھے قوت مدافعت سے متعلق بیماری لاحق ہے جسے ” اے پی ایل اے “ کہا جاتاہے ۔

شلپا شیٹھی کا کہناتھا کہ ویان راج کے بعد مجھے لمبے عرصے سے ایک اور بچے کی خواہش تھی لیکن مجھے قوت مدافعت سے تعلق رکھنے والے بیماری لاحق ہو گئی جس کے باعث حمل ضائع ہو جاتا تھا جو کہ ایک سنگین مسئلہ تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ کبھی نہیں چاہتی تھی کہ ویا ن اکیلا ہی رہے کیونکہ میں بھی اپنے ماں باپ کی اکیلی بیٹی تھی اس لیے مجھے احساس ہے کہ آپ پر اس کا کیااثر ہو تاہے ۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے بچے کیلئے گزشتہ پانچ سالوں سے کوشش کر رہے تھے تاہم آخر کار پھر ہم نے سوروگیسی کا طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.