شادی کے 46سال بعد 68سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

ابوجا (پاکستان نیوز) نائجیریا میں ایک خاتون نے شادی کے 46سال بعد بالآخر جڑواں بچوں کو جنم دیدیا، اس سے ماں باپ دونوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا۔

نائیجریا کے علاقے لاگوس سٹیٹ میں 68سالہ خاتون مارگریٹ اور اس کے 77سالہ شوہر سالوں سے بچوں کے خواہشمند تھے لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوپارہی تھی تاہم دونوں کبھی ناامید نہیں ہوئے۔ دونوں کی 1974ء میں شادی ہوئی تھی لیکن بچے نہیں ہوپائے، یہاں تک کہ آئی وی ایف کی کاوش بھی کامیاب نہ ہوسکی  تاہم چوتھی بار جادوچل گیااور دو بچے ہوگئے۔  

شوہر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے شروع سے ہی اپنی اہلیہ کو یقین دہانی کرائی کہ آپ بچے پیدا کرسکتی ہیں، ایک دن ہوگا، اس کیلئے رقم خرچ ہوگی، میں نے اپنی اہلیہ سے یہ اس لیے پوچھا کہ آپ کی عمر بڑھ گئی ہے اور۔۔۔ تو اس نے کہا کہ کیوں نہیں، میں بچے پیدا کرسکتی ہوں تو بتایا کہ کچھ بھی ختم نہیں ہوا، پھر تحمل رکھیں۔  

نومولود کی والدہ کا کہناتھاکہ انہیں اپنے شوہر سے بہت اعتماد ملا، اتنے سالوں میں اسے شوہر کی حمایت ہی ملی حالانکہ اپنے رشتہ داروں کی طرف سے اس پر بچوں کی پیدائش کیلے دوسری شادی کرنے کا بھی دباؤ رہا تاہم میں نے کبھی امید نہیں چھوڑی، میں اسے اکثر بتاتی تھی کہ جہاں ہم رہ رہے ہیں، اسے چھوڑنے سے پہلے ہمارا بچہ ہوگا۔

 

 

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.