بھارتی ایئرفورس کو نچلے درجے کے اہلکاریعنی ایئرمینزملازمت چھوڑنے لگے

نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارتی ایئرفورس کے ایک محکمانہ سروے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ایئرمینز مناسب ماحول کی عدم دستیابی اور سویلین لائف کے موزوں ہونے کی وجہ سے سروس کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔

ٹریبیون انڈیا نے بتایا کہ ویسٹر ایئرکمانڈ کی طرف سے تمام ایئرآفیسرز کمانڈنگ، سٹیشن کمانڈرز اوریونٹ کے  کمانڈنگ آفیسر کو اپریل کے آخری دنوں میں بھیجے گئے خط کے مطابق یہ سروے دو سال تک جاری رہا جس کا ہدف 13سے بیس سال کی سروس والے سارجنٹس تھے، تقریباً بتیس فیصد نے بتایا کہ 20سال بعد ایئرمین مناسب ماحول نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ جاتے ہیں اور پچیس فیصد کا خیال ہے کہ سویلین زندگی بہتر ہے، دیگر وجوہات میں تبادلے، کیریئرپراگریس نہ ہونے اور تھوڑی تنخواہ بھی شامل ہیں۔  

ایئرفورس ریکارڈ آفیسر کے پاس دستیاب اعدادوشمار کے مطابق تقریباً45فیصد ایئرمینز ابتدائی 20سال مکمل ہونے کے بعد باقی توسیعی مدت استعمال کرنے کی بجائے سروس سے ڈسچارج ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں حالانکہ انڈین ایئرفورس اہلکاروں کی تربیت اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے اچھے خاصے ذرائع صرف کرتی ہے۔ 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.