مدینہ کے بعض علاقوں میں کرفیو میں نرمی، مخصوص اوقات میں باہر نکلنے کی اجازت

جدہ(پاکستان نیوز) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مدینہ کے بعض علاقوں میں کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے اور مکین صبح نو سے شام پانچ بجے کے درمیان گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں، یہ فیصلہ محکمہ صحت کے حکام کی تجویز کے بعد کیاگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ باقی پابندیوں کے بارے میں عوامی ردعمل کا جائزہ لیاجائے گا اور خواہش ہے کہ عوامی مفاد میں شہری ان پابندیوں کا احترام کریں، جن علاقوں میں نرمی کی گئی ان میں الشوریبت، بنی دفر، قربان، الجموعہ اور الاسکان اور بنی کھیدیرا کے کچھ حصے شامل ہیں۔

ریاست میں دس ہزار سے زائد لوگ صحت مند ہوچکے ہیں، مصدقہ مریضوں میں سے اکثر دوسے تین ہفتوں میں ٹھیک ہوئے ہیں، حکومتی اقدامات کی وجہ سے شرح اموات میں گراوٹ اور تندرستی کی شرح میں اضافے میں مدد ملی، وزارت نے کنٹیکٹ سنٹرز کیساتھ رابطے میں رہنے کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیدیا ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہفتے کو کورونا کے مزید سترہ سو چار کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے تیس فیصد سعودی شہری ہیں۔

 

 

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.