سعودی عرب اور امریکی تعلقات میں سردمہری، ٹرمپ انتظامیہ کا پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور لڑاکا طیارے نکالنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی پیداوار سے متعلق سردمہری پائی جاتی ہے اور اب ٹرمپ انتظامیہ نے زمین سے فضا میں مارکرنیوالے پر پیٹریاٹ میزائل کی چار بیٹریاں اور کچھ لڑاکا طیارے سعودی عرب سے نکالنے کافیصلہ کرلیا۔  

وال سٹریٹ جنرل کے مطابق جمعرات کو ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہے کہ یہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم سعودی آئل تنصیبات کی حفاظت کیلئے نصب تھے لیکن شہزادہ سلطان ایئربیس پر موجود پیٹریاٹ بیٹریز  کے علاوہ لڑاکا طیارے اور کچھ دیگردفاعی نظام ہٹانے کافیصلہ کرلیا گیا،اس فیصلے کی وجہ سے سعودی عرب میں امریکی موجودگی کو دھچکا لگے گا جنہیں چند ماہ قبل ہی ایران سے ممکنہ خطرات کی وجہ سے تعینات کیاگیا تھا، باقی آلات کے علاوہ تقریباًتین سو فوجی بھی چلے جائیں گے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان اہلکاروں کوعراق منتقل کیا جائے گایا کہیں اور،یا پھر واپس امریکہ بلالیاجائے گا۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ خطے سے امریکی لڑاکا طیاروں کے دو سکواڈرن پہلے ہی نکل چکے ہیں اور امریکی حکام اب خلیج سے نیوی کی موجودگی کم کررہے ہیں، یہ کمی کچھ حکام کے ان اندازوں کے بعد کی جارہی ہے جس کے مطابق امریکی مفادات کیلئے اب ایران سے فوری طورپر کوئی خطرہ نہیں۔

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.