بیٹے نے اپنی 79 سالہ ماں کو زندہ دفن کر دیا ، تین دن بعد پولیس نے معذور خاتون کو زندہ نکال لیا

بیجنگ(پاکستان نیوز )دنیا میں آئے روز ایسے ایسے واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں کہ انسان کی روح کانپ جاتی ہے ، ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنی ماں کو ہی قبر میں زندہ دفن کر دیا تاہم وہ خوش قسمتی سے تین روز بعد بھی زندہ بچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق روح کو دہلا دینے والا یہ واقعہ چین کے صوبے شانژی میں پیش آیا جہاں درندہ صف بیٹے نے اپنی 79 سالہ ضعیف اور معذور ماں کو ایک گڑھا کھود کر اس میں دفن کر دیا ، بہو کی شکایت پر پولیس نے بوڑھی خاتون کی تلاش شروع کی اور بلاآخر تین روز کی مشقت کے بعد اسے ڈھونڈ لیا گیا ، پولیس نے گڑھا کھود کر جب خاتون کو باہر نکالا تو وہزندہ تھیں ، ضعیف خاتون تین دن تک کچھ بھی کھائے یا پیئے بغیر زندہ رہی ۔

پولیس نے 58 سالہ بیٹے کو گرفتار کر کے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیاہے ، افسران کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم بیٹے کی اس شرمنا ک عمل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔پولیس نے 79 سالہ خاتون کو ڈھونڈ نکالا لیکن پولیس کو دیئے گئے بیان میں بہو ” مس ژانگ “ نے بتایا کہ اس کا شوہر اپنی والدہ کو لے کر باہر گیا تھا اور اس وقت سے وہ گھر نہیں لوٹیں ہیں جبکہ شوہرسے پوچھنے پر بھی انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ہے ۔

پولیس نے بہو کا بیان سننے کے بعد فوری طور پر بیٹے کو شامل تفتیش کرلیا اور پھر حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ، پولیس کے اہلکار بیٹے کی جانب سے بتائی ہوئی جگہ پر تین روز کے بعد پہنچے جہاں پر دھمی دھیمی آواز آ رہی تھی کہ جان بچائی جائے ۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.