اخبارات اور ٹی وی چینل مالکان کے نام جماعت اسلامی کا کھلا خط

مکرمی و محترم.........السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ماہ صیام اپنی رحمتوں اور برکتوں سمیت ہم پر سایہ فگن ہے. جوکہ اہل ایمان کے لئے تجدید عہد اور حصول تقوی کا نادر موقع بھی ہے،آپ کو ماہ رمضان کی آمد پر ڈھیروں مبارک۔ مشکل کی اس گھڑی میں جبکہ پوری دنیا ایک ایسی وبا کی لپیٹ میں ہے جوکہ درد مشترکہ بن چکا ہے ہے،اللہ رب العزت نے ہمیں رمضان المبارک کی صورت میں ایک موقع عنایت فرمایا ہے کہ ہم اس کی جانب پلٹ آئیں۔موجودہ حالات میں اللہ سے مغفرت طلب کرنا ہماری، قوم کی اور پوری امت مسلمہ کی ضرورت ہے۔ محترم! جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فرد کی تربیت اورقوم کی رہنماء میں میڈیا کا کردار بیحد اہم ہے۔آپ کا چینل میڈیا ریسورسز میں ایک شہرت یافتہ اور باوقار مقام رکھتا ہے.آپ کے پیش کردہ پروگرامات سے روزا نہ لاکھوں نہیں کروڑوں خواتین, بچے اور مرد استفادہ کرتے ہیں. آپ اپنے چینل کو مثبت فکروعمل کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنائیں.اس حوالے سے گذارش ہے کہ: 1.قرآن و حدیث کے ریفرنس کے ساتھ عوام کو احساس دلوائے کہ اللہ کی طرف رجوع کرنے سے ہی ہم موجودہ آزمائشوں سے باہر نکل سکتے ہیں. 2.ایسے تعمیری پروگرام پیش کریں جو لوگوں کو موجودہ مالی بحران سے نکلنے میں مدد گار ثابت ہوں. جیسا کہ تعلیمی پروگرام, طبی مسائل کا حل, پیشہ ورانہ معلومات 3۔ گیم شوز اور مزاحیہ ٹاک شو وغیرہ بند کروائیجائیں تاکہ رمضان المبارک کا تقدس قائم رہے. 4. دینی معلومات اور درس قرآن و احادیث کے پروگرامات فن کاروں سے کنڈکٹ کروانے کی بجائے جید اور معروف علماء سے کروائے جائیں تاکہ پر تاثیر ہوں. 5. عالمی وبا کے پھیلاؤ کے دنوں میں عوام کے درمیان خوف و وہراس پھیلانے والی گفتگو کی بجائیآگاہی اور احتیاطی تدابیر پر مبنی پروگرامات پیش کئے جائیں تاکہ عوام کے اندر حالات سے نمٹنے کی ہمت پیدا ہو. آزمائش کے ان لمحات میں ماہ مقدس کے اندر لوگوں کو رجوع الی اللہ کی جانب متوجہ کرنا ہم سب کا دینی و قومی فریضہ بھی ہے.ہمارے پاس تربیت یافتہ علماء اور مربی موجود ہیں جو دینی رہنماء کے لئے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں. امید ہے کہ آپ ان تجاویز پر غور فرمائیں گے. طالب دعا صائمہ افتخار شعبہ نشرواشاعت، حلقہ خواتین جماعت اسلامی، پاکستان





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.