پاکستان کرکٹ کیلئے باکس آفس کھلاڑی تیار کرنے کا نسخہ شان مسعود نے بتادیا

لاہور (پاکستان نیوز) پاکستان کو روہت شرما، جیسن رائے اور ڈیوڈ وارنرجیسے باکس آفس کھلاڑی تیار کرنے کے لیے مسلسل اور تحمل کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے فوری نتیجہ حاصل کرنا کوئی مناسب طریقہ نہیں، یہ بات پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنرشان مسعود نے کہی۔ سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے شان مسعود نے سوال کیاگیا کہ ان تینوں جیسے باکس آفس کھلاڑی پاکستان کیسے بنا سکتا ہے، اس پر ان کاکہناتھاکہ یہاں ناکامی کا خطرہ ہے جو انسانی فطرت ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے منصوبے کیساتھ سنہ دوہزار پندہ میں کام شروع کیا اور ورلڈ کپ جیتنے کی شکل میں سنہ دوہزار انیس میں نتیجہ حاصل کیا، تسلسل بہت اہم ہے، اگر ہمارا ایسا کوئی مقصد ہوتو ہمیں شکست قبول کرنے کی ضرورت ہے، قوم کم وقتی اہداف پر مرکوز ہے، کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے فوری نتیجہ کوئی طریقہ نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 30سالہ پلیئر کاکہناتھاکہ ان کھلاڑیوں جن کے نام لیے گئے، انہیں ہوم کرکٹ کا بھی فائدہ ہوا جو ہمیں نہیں ملا، یہ پہلاموقع تھاجب ہمیں ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع میسر ہوا، باکس آفس پلیئرز کیلئے تسلسل ضروری ہے، ہمیں ایک کھلاڑی بنانے کے لیے چارسال کا عرصہ درکارہے۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.