انڈین کرکٹرمحمد شامی نے باؤلنگ کیریئرمیں وسیم اکرم کے کردار کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارت کرکٹر محمد شامی نے اپنے باؤلنگ کیریئرمیں پاکستان کے سابق سکپر وسیم اکرم اور ظہیر خان کے کردار کا اعتراف کرلیا، انہوں نے بتایاکہ جب کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں آیا تو کرکٹ کیساتھ جڑی مہارت اور اس کی قدر کا احساس ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کے کے آر میں شمولیت کے دوران محمد شامی کوسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے سیکھنے کا موقع ملا، اس وقت وسیم اکرم کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے بولنگ کوچ تھے۔محمد شامی نے بتایاکہ ساری زندگی ٹی وی پر وسیم اکرم کو دیکھتاآیا لیکن آئی پی ایل کے دوران ان سے سیکھنے کا موقع ملا، ابتدائی دنوں میں، میں اتنا بھی نہیں تھا کہ ان سے بات کرلوں۔ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران محمد شامی نے بتایاکہ اس وقت وسیم بھائی میرے پاس آئے اور میرے ساتھ بات چیت شروع کی، مجھے باؤلنگ سے متعلق چیزیں بتانا شروع کیں، انہوں نے بہت جلد مجھے پڑھ لیا، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا مجھے موقع ملا، اگرکوئی تجربہ کار شخص آپ کے پاس ہوتو آپ کو شرمانے کی بجائے زیادہ سے زیادہ چیزیں سیکھنی چاہیں۔ شامی کامزید کہناتھاظہیر بھائی اور میں زیادہ اکٹھے نہیں کھیلے لیکن جب بھی مجھے ان سے بات کرنے کا موقع ملا، وہ بہت ہی معاون ہوئے، آئی پی ایل میں دہلی کپیٹلز کی طرف سے ان کیساتھ وقت بتانے کا موقع ملا، ظہیر بھائی بہت تجربہ کار ہیں۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.