پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدر لینڈ ملتوی، اعلان ہوگیا

لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیدرلینڈ کے کرکٹ بورڈ کی تجویز کے بعد جولائی میں ہونیوالا اپنی ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کااعلان کردیا،یادرہے کہ ڈچ حکومت نے کورونا کی وجہ سے یکم ستمبر تک کھیلوں کے تمام ایونٹس پرپابندی عائد کردی ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا چار، سات اور نو جولائی کوون ڈے انٹرنیشنل میچ ہونا تھا، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاافسوس ہے کہ ہمیں نیندر لینڈز کا جولائی کا دورہ ملتوی کرنا پڑرہاہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ انتہائی درست چیز ہے کیونکہ انسانی زندگی، کرکٹ میچ یا ایونٹ سے سب سے قیمتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیندرلینڈز کورونا سے شدید متاثر ہوا اور ہماری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کیساتھ ہیں جنہوں نے زندگیاں قربان کیں، پی سی بی امید کرتاہے کہ وہ اس کرائسز پر جلد قابو پالیں گے، پاکستان نیشنل کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ ہی نیدرلینڈز کے دورے سے لطف اٹھایاہے اور جیسے ہی چیزیں معمول پر آئیں گی تو دورہ کو دوبارہ شیڈول کریں گے۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.