چھٹیوں اور کورونا نے کاربیچنے خریدنے والوں کا کاروبار بھی ٹھپ کردیا

کراچی (پاکستان نیوز)عمومی طورپر چھٹیوں کا کاروں کی خریدوفروخت پر مثبت اثر پڑتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے خزاں 2020ء میں کاروں سے جڑے کاروبارپر انتہائی منفی اثرپڑا اور کاروں کی خریداری کم ازکم 60فیصدتک گرگئی، جس کی وجہ سے شورومز کے کرائے دینا بھی ڈیلرزکیلئے مشکل ہوگیا۔اس کاروبار سے جڑے بعض لوگوں کیلئے ملازمین کی تنخواہیں نکالنا ہی مشکل ہوگیا۔ ایک ڈیلر نے بتایاکہ ہم نے کاروبار میں آن لائن بھی بہت کچھ کیا لیکن شاید یہ بھی الٹا اپنے ہی اخراجات میں اضافے کا ایک ذریعہ ہے، بہت سے لوگوں نے اپنے کاروبار کو آن لائن چلانے کی کوشش کی لیکن گاہک نہ ہونے کے برابر ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پڑنے والا اثر آئندہ کئی مہینوں تک محسوس کیاجائے گا، ہم اب اس صورتحال میں بہت کچھ سیکھ رہے ہیں اور یہ بھی کہ مستقبل میں کیسے چلنا ہے۔ ا ن کاکہناتھاکہ حقیقی شورومز کی بجائے اب کاروبار ورچوئل شورومز میں بدلناشروع ہوگئے ہیں تاہم اس کیلئے خریداری کرنیوالے لوگوں کو بھی آن لائن سہارا لینا ہوگا۔ دوسری طرف خریداری کے خواہمشند حضرات کا خیال ہے کہ وہ گاڑی کو خود دیکھنے اور اس کا تفصیلی معائنہ کیے بغیر ایسے فون پر کوئی ڈیل کرنا غیرموزوں سمجھتے ہیں، ہنڈا سوک ہویا ٹویوٹا کرولا یا پھر کیا سپورٹیج، استعمال شدہ گاڑی لینا ہوتو ضروری ہے کہ گاڑی آپ کے سامنے ہواور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی قیمت کا تعین کرسکتے ہیں، اس وقت وہی گاڑیاں مناسب قیمت پر مل سکتی ہیں جو قسطوں پر خریدی گئی ہیں اور اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھڑی ہیں یا پھر وہ گاڑیاں جو شورومز کے مالکان نے سڑک کنارے کھڑی کی ہوئی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے بھی اضافی اخراجات کررہے ہیں لیکن ان کی کنڈیشن کے بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.