ایران کا ملٹری سٹیلائیٹ خلا میں بھیجنے کا تجربہ کامیاب

تہران(پاکستان نیوز) ایران نے پہلا ملٹری سٹیلائیٹ خلا میں بھیجنے کا تجربہ کیا ہے جو کامیاب رہا، یہ سٹیلائیٹ زمین سے 425 کلو میٹر کی دوری پر مدار میں چکر لگا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایاگیاکہ ”نور“ نامی ملٹری سٹیلائٹ کو پاسداران انقلاب نے مدار میں بھیجا اور یہ ریاست کا پہلا ملٹری سٹیلائٹ ہے جو مدار تک پہنچا۔ پاسداران انقلاب نے بھی سٹیلائٹ کی لانچنگ کو تاریخی کامیابی قرار دیتے کہا گیا ہے کہ نور سٹیلائٹ سطح زمین سے 425 کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے اور کامیابی سے چکر لگا رہا ہے، موجودہ حالات میں سٹیلائٹ تجربہ ناگزیر ہوگیا تھا۔ ادھرامریکہ نے فوجی سٹیلائٹ کو مدار پر بھیجنے کو ایران کی اشتعال انگیزی اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی قرار دیتے ہوئے ایران کو باز رہنے کی دھمکی بھی دی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.