آئی پی ایل میں شامل وہ چار غیرملکی کھلاڑی جو ہمیشہ ساتھ جڑے رہے

نئی دہلی (پاکستان نیوز) دنیا بھر میں موجود لیگز میں آئی پی ایل اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، لیگ کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ آئی پی ایل کے دوران کئی بورڈز آپس میں میچز کا بھی انعقاد نہیں کرتے، ان چارکھلاڑیوں کے نام بھی بھی سامنے آگئے ہیں جو انڈین پریمئر لیگ میں ایک ہی ٹیم کی طرف سے کھیلے یا کوچنگ کرتے رہے۔ چنائے سپر کنگ کے سٹیفن فلیمنگ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ ابتدائی سیزن سے چنائے سپرکنگز کیساتھ جڑے ہیں، وہ فرنچائز کی طرف سے دس میچ کھیل چکے ہیں جن میں وہ ایک سو اٹھارہ اعشاریہ ایک نو کی شرح سے سکور کرچکے ہیں، ان کا آخر ی میچ کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کیخلاف تھا، اس کے بعد وہ چنائے سپرکنگز کے کوچ تعینات ہوگئے،اس کے بعد کبھی اس ٹیم کا کوچ یا کپتان تبدیل نہیں کیاگیا۔ ممبئی انڈینز کے رکی پونٹنگ سابق آسٹریلین کھلاڑی رکی پونٹنگ کولکتہ نائیٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیلتے رہے،وہ تیزترین کرکٹرکے طورپر جانے جاتے ہیں، وہ ممبئی انڈینز کے ہیڈکوچ تعینات ہوکر بخوبی فرائض سرانجام دیتے رہے،یہ پونٹنگ ہی تھے جنہوں نے روہت شرما میں قائد کی خوبیاں دیکھیں اور دوہزار تیرہ میں سیزن کے درمیان میں ہی کپتانی ان کے سپرد کردی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے ڈینئل ویٹوری کیوی کھلاڑی جو اسی ٹیم کیلئے کھیلتے رہے جس کے بعد میں کوچ بنے، وہ دہلی ڈیئرڈیولزاور رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتے رہے اور اوہ دہلی کیپٹلز میں سنہ دوہزار گیارہ میں شامل ہوئے اور بارہ میں سیزن کے اختتام تک رہے، دوہزار چودہ میں ویٹور ی کو رائل چیلنجرز بنگلور کا ہیڈکوچ بنادیا اور دوہزار اٹھارہ کے اختتام تک وہ اسی پوزیشن پر موجود تھے۔ کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے برینڈن مکلم آئی پی ایل سیزن کے آغاز پر ہی سنہ دوہزار آٹھ میں 158رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں برینڈن مکلم نے بھی اہم کردار اداکیا، ان کی پہلی کارکردگی ہی اتنی شاندار تھی کہ کئی سالوں بعد بھی لیگ کی شہرت برقرار ہے، دوہزار اٹھارہ میں خیرباد کہنے سے قبل برینڈن مکلم کے کے آر، سی ایس کے، گجرات لائنز اور آر سی بی کی طرف سے کھیلتے رہے، سنہ دوہزار بیس کے ایڈیشن کے لیے کیلس کی علیحدگی کے بعد مکلم بطور ہیڈ کوچ کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کیساتھ جڑے ہیں۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.