برساتی نالے میں بہہ کر ٹریکٹرتباہ، ٹرالی الگ، ویڈیو وائرل

سرگودھا(پاکستان نیوز) برساتی نالے میں ریت کی لوڈنگ کے لیے موجود ٹریکٹرٹرالی اچانک پانی آجانے سے بہہ گئے، ٹریکٹر تباہ اور ٹرالی الگ ہوگئی۔ دراصل ہوا کیسے؟ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی ریت اٹھانے کے لیے برساتی نالے میں موجود تھا کہ پانی آگیااور دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی، یہ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ ڈرائیور کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا، عینی شاہدین کے مطابق کچھ دیر رکنے کے بعد پانی نے ٹریکٹر ٹرالی کو الٹا لیا اور پھر کئی کلابازیاں کھانے کے بعد ٹرالی اور ٹریکٹر الگ الگ ہوگئے، ٹرالی ایک کنارے پر جا کر رک گئی جبکہ ٹریکٹر غائب ہوگیا۔ ٹریکٹرٹرالی کیسے ملا؟ بعد میں پانی اترنے کے بعد ٹریکٹر کے ایک جگہ پر آثارملے لیکن وہ ریت میں دب چکا تھا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریت نکالی اور پھر الٹے ٹریکٹر کو دوسرے ٹریکٹر کی مدد سے سیدھا کیا گیا اور مکینک کو موقع پر ہی بلالیاگیا تاکہ وہ اس قابل کردیں کہ کہیں ورکشاپ لے جایاجاسکے۔ -iframe width="560" height="315" src="https://www.youtube.com/embed/kRZTN-CbsLQ" frameborder="0" allow="accelerometer; autoplay; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture" allowfullscreen>-/iframe>





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.