جیو، جنگ کے مالک کے نیب میں دن رات کیسے گزررہے ہیں؟

اسلام آباد(پاکستان نیوز) جنگ اور جیوکے مالک میر شکیل الرحمان نیب کی تحویل میں ہیں لیکن ان کے دن اور راتیں کیسے گزررہے ہیں، اس کے بارے میں ان ہی کے گروپ سے وابستہ ایک صحافی انصار عباسی نے قلم اٹھایا ہے۔ اخبار میں انصار عباسی نے لکھا کہ یہ میر شکیل الرحمٰن بھی عجیب آدمی ہے، جب اپنے بڑے بھائی کی موت پر چند دن کے پیرول پر رہا ہوئے اور اُس دوران میری اُن سے بات ہوئی تو میرے استفسار پر کہ نیب کی قید میں کیسے دن گزر رہے ہیں تو کہنے لگے اللہ کا شکر ہے سب ٹھیک ہے،ڈی جی نیب تو اچھا آدمی ہے۔ میں نے کہا میر صاحب ڈی جی نیب لاہور ہی نے تو آپ کے خلاف جھوٹاکیس بنایا، اُنہی کی سفارش پر تو آپ کو گرفتار کیا گیا۔ میری اس بات پر کوئی جواب نہیں دیا۔میر صاحب سے بات ختم ہوئی تو سوچا نیب لاہور کے اپنے کچھ ذرائع سے بات کروں کہ میر صاحب کے ساتھ اُن کا تحقیقات کیسی چل رہی ہیں۔ ایک متعلقہ افسر کو فون کیا تو کہنے لگے کہ میر صاحب کے بارے میں جو تاثر تھا اُس کے برعکس وہ تو بہت سیدھے اور پیارے آدمی ہیں، جب سے نیب کی قید میں آئے نماز باقاعدگی سے اُنہیں ادا کرتے دیکھا اور قرآن پاک کو بھی ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھتے ہیں۔بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ شب برآت کے موقع پر بھی چار پانچ گھنٹے عبادت کرتے رہے جس پر میں نے سوچا کہ اب میر صاحب سے جب بات یا ملاقات ہو گی تو پوچھوں گا کہ کتنے عرصہ قبل اس طرح آپ نے شب برآت کی رات عبادت کی۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.