ملک بھر میں تعلیمی ادارے مزید 2 ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان نیوز) ملک بھر کے تعلیمی ادارے مزید دو ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اب ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو سخت ایس او پیز کے تحت ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھول دیا جائے گا۔۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس  میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر گلگت کے وزراء نے شرکت کی ہے۔  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے آن لائن اجلاس میں پنجاب سے ڈاکٹر مرادراس اور راجہ یاسر ہمایوں نے بھی شرکت کی ہے۔ جبکہ سیکرٹری سکولز۔سیکرٹری تعلیم۔سیکرٹری ہوم سمیت سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ حکام نے بھی آن لائن اجلاس میں شرکت کی ہے۔یاد رہے کہ  کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے  تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند کیا گیا تھا۔جوکہ حکومت نے ایس او پیز کے تحت تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔اب حکومت نے تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پرائیوٹ سکول مالکان نے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔جس کے لیے تمام تنظیموں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.