سشانت نے پہلی کوشش میں ناکامی کے بعد دوسری مرتبہ خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کی ، پولیس تحقیقات میں انکشاف

 

ممبئی(پاکستان نیوز )بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کچھ عرصہ قبل خودکشی کرلی تھی اور ان کی موت کے بعد فلم انڈسٹری میں ایک بھونچال سا آیا ہواہے جس میں اقرباءپروری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے اور اس کی زد میں اداکار سلمان خان بھی آ چکے ہیں تاہم اب پولیس بھی گہرائی کے ساتھ سشانت کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے لگی ہوئی ہے اور تحقیقات میں کئی اہم باتیں بھی سامنے آئی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ذرائع کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے جس کمرے میں پھانسی لگاکر خود کشی کی تھی وہاں پر زمین پر باتھ روب کے ٹکڑے ملے ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ شاید سشانت سنگھ راجپوت نے پہلے خود کشی کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ پولیس کو شک ہے کہ سشانت سنگھ نے پہلے باتھ روم (بیت الخلا) میں موجود اپنے باتھ روب کو پھندے کے طور پر استعمال کیا تھا، لیکن وہ ٹوٹ گیا۔ اس طرح سشانت سنگھ راجپوت پہلی بار خود کشی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی الماری میں کپڑے بھی بکھرے ہوئے تھے۔ لہٰذا پولیس کو شک ہے کہ باتھ روب کے ٹوٹ جانے کے بعد انہوں نے اپنی الماری کو کھنگھالا اور اس ہرے رنگ کے کرتے کو پھندا بنا کر سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق جب پولیس سشانت سنگھ راجپوت کے گھر پہنچی اس وقت ان کی بہن اور کمرے میں موجود لوگوں نے اس سبزرنگ کرتے کو کاٹ کر سشانت سنگھ کی باڈی کو نیچے اور اتار لیا تھا۔ پولیس نے اس ہرے رنگ کے کرتے کو فی الحال فورنسک لیب میں بھیجا گیا ہے تاکہ اس چیز کا پتہ لگایا جاسکے کہ یہ کرتا کسی ایک شخص کا وزن اٹھاسکنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.