کورونا وائرس سے نجات کیلئے خواتین نے”کورونا دیوی“ ڈھونڈلی

پٹنہ (پاکستان نیوز) بھارتی ریاست بہار میں کورونا وائرس کے دوران گاؤں کی خواتین کے لیے کورونا دیوی بھی سامنے آگئی اور خواتین کا عقیدہ ہے کہ وہی انہیں کورونا انفیکشن سے نجات دلائے گی۔  

عرب میڈیا کے مطابق بہار کے کئی اضلاع میں دیہی خواتین علاقے کے پانی والے اور سرسبز علاقوں کا رخ  کررہی ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے کورونا دیوی کی پوجا کررہی ہیں، اس پوجا پاٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے تاہم اس عبادت کے دوران بھی خواتین نے سماجی فاصلہ برقراررکھا۔خواتین اپنے ساتھ سات لڈو، پھول اور دیگر کئی چیزیں لاتیں اور وبا سے نجات کے لیے کورونا دیوی کی پوجاکرتی ہیں۔

گزشتہ تین چار دنوں سے سرویش ورماناتھ مندر میں خواتین پوجا کررہی ہیں، ایک خاتون نے بتایاکہ ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد اسے احساس ہوا کہ اگر کورونا کو دور بھگانا ہے تو لڈو اور پھولوں کیساتھ ایسا کرنا چاہیے۔ایک اور خاتون نے بتایاکہ یہ عبادت اس کے ایک خواب سے جڑی ہے۔

خواتین کے ایک گروہ نے گنگا میں بھی غوطے لگائے اور کنارے پر دعائیں مانگیں، تاہم ان کمزور عقیدہ لوگوں کے برعکس طبی عملے کا کہنا ہے کہ وائرس سے نجات کے لیے احتیاطی تدابیر اور علاج معالجے پر توجہ دینی چاہیے۔

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.