متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں کی تعداد سامنے آگئی

دبئی ( محمد اقبال سے)متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنس جانیوالے بیس ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بے آسرا پاکستانی بے سروسامانی کے عالم میں ایمبیسی کے باہر ڈیرے ڈالنے پر مجبو ر ہیں، وطن واپس پہنچنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد تقریباً پندرہ ہزار دبئی سے، پانچ ہزار دبئی سے کچھ سو تارکین دیگر علاقوں سے خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔  

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے بھی اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ بیاسی ہزار سے زائد شہری متحدہ عرب امارات میں پھنسا ہے اور ہرکسی کو واپس لایاجائے گا، محدود پروازوں کے ذریعے اتنی بڑی تعداد کو واپس لانا مشکل مرحلہ ہے لیکن ہر شہری کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ان کے بھی وہی حقوق ہیں جو پاکستان میں موجود کسی شہری کے ہیں۔  

بعض ذرائع نے بتایا کہ کچھ قیدی اور جسد خاکی بھی پاکستان پہنچائے گئے ہیں، اکیس ہزار سے زائد لوگ اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اس تعداد سے بھی زائد لوگوں کو تنخواہ یا بغیر تنخواہ کے چھٹیوں پر بھیج دیاگیا، ویزٹ ویزہ پر پھنسے لوگوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے، متحدہ عرب امارات کے طول وعرض میں پھیلے پندرہ ہزار سے زائد شہریوں کو مدد کی اشد ضرورت تھی جنہیں کھانا تک پہنچانا پڑا، ہرہفتے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تقریباً11پروازیں روزانہ آپریٹ ہورہی ہیں اور رواں ماہ کے پہلے دس دنوں میں سات ہزار سے زائد شہریوں کی وطن واپسی متوقع ہے۔  

More than 20,400 stranded Pakistanis, including 15,000 from Dubai and 5,000 from Abu Dhabi, have been repatriated onboard special flights from the UAE.





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.