تین تحفے

فیصل آباد (   مجنوں کے قلم سے ) پہلا تحفہ.. اگر آپ رزق کی تنگی کا شکار ہیں تو تین چیزیں آپ کے رزق میں بے پناہ اضافہ کر سکتی ہیں... سب سے پہلے اگر آپ کے گھر میں رزق کی بے ادبی ھو رہی ھو تو اسے روکیں. زمین پر کھانے کی کوئی بھی چیز گری پڑی ھو تو پہلا بہترین حل یہ ہے کہ اسے صاف کرکے کھا لیا جائے دوسرا اگر وہ صاف نہ ھو تو اسے ایسے جگہ رکھ دیجیے جہاں پرندے وغیرہ اسے کھا لیں یا پھر گھر میں ایک ڈبہ رکھیں جس میں ادب کے ساتھ ڈال کر اونچی جگہ رکھ دیجیے جب زیادہ ھو جائیں تو اسے کسی بہتی ندی نہر یا کھالے میں بہا دیں وہ کسی کھیت میں پہنچ کر اگ جائے گی یا اسے کیڑے مکوڑے کھا لیں گے.. اس سے آپ کے گھر میں غیب سے رزق انا شروع ہو جائے گا. اگر مزید اضافہ چاھتے ہیں تو راستے میں گری ہوئی چیز بھی اٹھا کر ادب سے سنبھال لیجیے گھر لے جائیے اور اس ڈبے میں ڈال دیجیے. اس عمل سے آپ کو اتنا رزق ملے گا کہ آپ کی اولاد بھی سنبھال نہ پائے گی.. تیسرا کام یہ ہے کہ ھر وقت اپنی مادری زبان میں یہ کلمہ دل میں دہراتے رہیں اے اللہ تیرا شکر ھے.. شکر کرنے کے انداز میں خلوص ھونا چاہیے. یعنی اپنے زھن میں ان نعمتوں کو لائیے جو آپ کو خاص طور پر ملی ھوئی ھوں ...یہ جملہ مسلسل دھرانا ھے... مسلسل... آپ پر نعمتوں اور رحمتوں کی برسات شروع ہو جائے گی....

دوسرا تحفہ... اگر آپ کی کوئی دعا قبول نہیں ھوتی تو آپ اپنی دعا سے پہلے اس شخص کو یاد کیجیے جس نے زندگی میں آپ کو سب سے زیادہ دکھ یا تکلیف دی تھی. آپ اپنی دعا سے پہلے اس کے لیے دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ اسے دنیا جہاں کی ھر خوشی سے مالا مال کر دے... اس کے بعد اپنی وہ جائز دعا کیجیے جو قبول نہیں ھو رہی تھی... آزمائش شرط ھے..

تیسرا تحفہ... اگر آپ کی زندگی میں سے مشکلات تکالیف اور بیماریوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تو آپ وہ جگہ وہ گھر یا وہ علاقہ چھوڑ کر کسی دوسری جگہ شفٹ ھو جائیے ایک سو ایک فیصد گارنٹی ھے کہ تیزی سے سب کچھ ٹھیک ھونے لگ جائے گا...

ایک آخری بات... اگر کوئی لاعلاج مرض میں مبتلا ھے یا زھنی سکون سے محروم ھے تو وہ اپنے لیے ایک ایسا کمرہ تیار کروا لے جس کی چھت اھرام مصر کی طرح تکون ھو... یہ بہت گہرا اور پر اسرار راز ھے... بس نتائج دیکھیے گا....۔


 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.