نوازکی رپورٹس پر ریگ مال ماراگیا، شہباز گھر کے پچھلے کمرے میں چھپے تھے: شیخ رشید

لاہور (پاکستان نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے پیشن گوئی کی ہے کہ شوگر سکینڈل میں ملوث تمام افراد جیل جائیں گے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں ریگ مال ضرور مارا گیا، شہبازشریف اپنے گھر کے پیچھے والے کمرے میں چھپے تھے، شہباز شریف مفاہمت چاہتے ہیں لیکن عمران خان کو مفاہمتی کردار وں سے کوئی دلچسپی نہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید بولے ”کہا تھا عید کے بعد ٹارزن کی واپسی ہوگی، ملک میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں دکھ رہا، اپوزیشن جماعتوں کو میڈیا میڈیا کھیلنے کے سوا کوئی کام نہیں، سٹیل ملز میں حکومت وہی کریگی جو سپریم کورٹ فیصلہ کریگی، ملک غریب کیلئے بنا اور مستفید چور ہوئے،باہر زندگی گزارنا مشکل کام ہے یہ ویسے ہی تصویروں میں واک، چائے نظر آتی ہے، حقیقت میں تو ان کے رنگ پسٹن خراب ہوچکے، انجن دھواں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تصویر پر نہ جائیں، نواز شریف سے کوئی پوچھے ان پر کیا گزر رہی ہے، کیسز کے انبار لگے ہوئے ہیں یہ خاندان چینی میں بھی نہیں بچے گا،پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ذخیرہ اندوز مافیا پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا انتظار کر رہا ہے۔

Sugar Maafia will go behind the bars, shahbaz sharif hide in his home back rooms, claims Railway Minister Pakistan, Sheikh Rasheed Ahmad

 

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.