پراسرار ایئر ایمبولینس کی سویٹزرلینڈ سے پاکستان آمد اور پھر لندن روانگی، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں

 

کراچی (پاکستان نیوز )پاکستان میں کورونا وائرس نے تیزی پکڑلی ہے اور گزشتہ روز اب تک کے سب سے زیادی کیسز اور اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں تاہم ایسی صورتحال میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ایک ایئر ایمبولینس پاکستان پہنچی ہے اور پھر وہ کراچی سے لندن کیلئے روانہ ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ” پاکستان ایوی ایشن “ نامی فیسبک پیج اور ویب سائٹ نے اپنی معلومات کی بنیاد پر دو سکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جس میں جہاز کی منزلیں دکھائی گئیں ۔ ویب سائٹ کا کہناتھا کہ سویٹزرلینڈ کے شہر زیورخ سے ایک ایئر ایمبولینس ” بمبارڈیئر چینلنجر 650“ کراچی پہنچی اور کچھ وقت کے بعد اس نے کراچی سے لندن کے ” لیوٹن “ ایئر پورٹ کے لیے پرواز بھری ۔

سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں کہ یہ پرواز مبینہ طور پر سابق صدر آصف زرداری کیلئے بک کی گئی ہے تاہم ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ یہ تصدیق ہوئی ہے کہ آصف زرداری اس وقت ملک میں ہیں ۔

ایئر ایمبولینس کے اخراجات چارٹرڈ طیارے سے کئی زیادہ ہوتے ہیں اور اسے بک کروانے والاشخص کوئی چھوٹا آدمی نہیں ہو سکتا یہ پرواز خصوصی طور پر زیورخ سے پاکستان پہنچی اور پھر لندن کیلئے روانہ ہوئی ۔ صارفین اس شش و پنج کا شکار ہیں کہ آخر کار یہ ایئر ایمبولینس کس کیلئے بک کی گئی ہے ، ابھی تک اس شخصیت کا نام سامنے نہیں آ سکا ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف بھی اس وقت لندن میں ہی زیر علاج ہیں اور کورونا وائرس کے باعث انہوں نے آئیسولیشن اختیار کر رکھی ہے لیکن شہبازشریف وطن واپس آچکے ہیں اور وہ سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ کبھی کبھار مریم نواز بھی ٹویٹر پر ایکٹو دکھائی دیتی ہیں ۔

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.