چین کی افواج تین کلومیٹر اندر تک بھارت میں گھس گئیں: دی پرنٹ

نئی دہلی (پاکستان نیوز) سرحد پر چین کی مسلح افواج اور بھارت کی فوج کے درمیان تنائو چل رہا ہے اور اب دی پرنٹ نے لکھا ہے کہ چین کے دستے بھارت کی حدود میں تین کلومیٹر اندر تک وادی گلوان کے جنوب مغرب میں جسے عمومی طورپر لداخ کے مشرق میں ہاٹ سپرنگز کہا جاتا ہے ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین نے سی سی ایل عبور نہیں کی تاہم وہ یہ بھی نہیں مانتے کہ یہ بھارت کاحصہ اور تین کلومیٹر اندر ہے ۔ 

ذرائع کے حوالے سے دی پرنٹ نے لکھا کہ چین کے دستے پنگونگ جھیل کے فنگر ایریا میں بھی بھیجے گئے جبکہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول  پر اپنی طرف موجودگی بھی بڑھا لی ،  ذرائع مزید کہتے ہیں کہ گلوان، سی سی ایل اور ایل اے سی تقریباً ایک ہی علاقہ ہے کیونکہ ان کے نقشوں کا کبھی تبادلہ ہی نہیں ہوا، مقامی سطح پر ایک انڈرسٹیڈنگ موجود ہے لیکن انڈین علاقے میں تعمیرات پر چینی اعتراض حیران کن ہے ، انڈیا نے اپنی طرف شیشے نصب کیے ہیں تاکہ چین کی کسی بھی حرکت پر نظر رکھی جاسکے ۔ 

یہ بھی اعتراف کیا گیا کہ چین افواج پٹرول پوائنٹ چودہ ، پندرہ اور گوگرا پوسٹ کے قریب آئے تھے جو کہ وادی گلوان سے 80 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ہے ۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.