وہ پاکستانی جو سسٹم ایرر کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونیوالی پی آئی اے کی پرواز میں سوار نہ ہوسکا

لاہور (پاکستان نیوز) پنجاب کے دارلحکومت لاہور سے سندھ کے دارلحکومت کراچی جانیوالی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے 8303 جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگئی اور دوافراد کے علاوہ باقی مسافر اور عملہ شہید ہوگیا لیکن ایسے میں ایک شخص ایسا بھی تھا جسے بدقسمت پرواز پر سوار ہونا تھا لیکن سسٹم ایرر کی وجہ سے اس کا ٹکٹ کانفرم نہ ہوسکا۔

 عرب نیوز کے مطابق  سید مصطفیٰ احمد نے جمعرات کو تین مرتبہ کوشش کی کہ آن لائن رقم ادائیگی کرکے وہ لاہور سے کراچی کے لیے اپنی نشست 13 اے کانفرم کرلے لیکن آن لائن سسٹم میں ایرر کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہوسکا،  بعد میں احمد نے بتایا کہ اسے جمعہ کی سہہ پہر پانچ بجے سے قبل کراچی پہنچنا چاہتا تھا، کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ معطل ہونے کے بعد پی کے 8303 بہترین انتخاب تھا، 

انہوں نے بتایا کہ میں نے خود ہی اپنی نشست کی بکنگ کی لیکن جب رقم کی ادائیگی کا آپشن آتا تھا تو وہاں ایک سسٹم ایرر تھا، تین دفعہ کوشش کی لیکن آخری مرحلے میں ویب سائٹ رقم کی ادائیگی نہیں کرنے اور نشست کانفرم نہیں کرنے دے رہی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق احمد نے معاونت کے لیے اپنے ایک دوست کو بھی کال کی جو سیرینے ایئرلائنز میں کام کرتے ہیں لیکن سیٹ کانفرم نہ ہوسکی ۔ 

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

ary news live

ary news live

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.