12

چونیاں الہ آباد: ایس پی انویسٹی گیشن کی 10 روز سے لاپتہ بچے کے گھر آمد

چونیاں( نیوز ڈیسک)گزشتہ 10روز سے محلہ رحمان پورہ الہ آباد میں لاپتہ 11سالہ بچے جاوید اشرف کے گھر ایس پی انویسٹی گیشن قصور مرزا قدوس بیگ مقامی ایس ایچ او کے ہمراہ پہنچ گئے لاپتہ بچے کے والدین سے ملاقات کی اور معلومات حاصل کیں اور والدین کو یقین دہانی کروائی کہ بچے کی بازیابی کے لیئے مختلف دس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو دن رات کام رہی ہیں بچے کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے 7روز قبل جس جگہ سے بچے کا سکول بیگ ملا تھا اُس جگہ کا دورہ بھی کیا ایس پی انویسٹیگیشن مرزا قدوس بیگ نے لاپتہ 11سالہ جاوید اشرف کے اہلخانہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ بچے کی بازیابی تک پولیس چین سے نہیں بیٹھیے گی۔ لاپتہ بچے کے بھائی نے ایس پی کو بتایا کہ سکول انتظامیہ نے میرے بھائی کی حاضری لگا کر مبینہ طور پر بعد میں غیر حاضری لگائی ہے جبکہ سکول انتظامیہ کے مطابق بچہ اس دن سکول پہنچا ہی نہ تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں