20

بورےوالا: ڈسٹرکٹ وہاڑی لیبارٹریز ایسوسی ایشن کا ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف احتجاج

بورےوالا(پاکستان نیوز)ڈسٹرکٹ وہاڑی لیبارٹریز ایسوسی ایشن کا ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف احتجاج سیل کی گئی کلینیکل لیبارڑریز فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ ڈسٹرکٹ وہاڑی لیبارٹری ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف بھٹی نے وہاڑی میلسی بورے والہ سے آنے والے اپنے ساتھیوں سمیت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن ہمیں بیروزگار کر رہی ہے اور بلاوجہ لیبارڑیوں کو سیل کیا جارہا ہے ہم کوالیفائیڈ اور ڈپلومہ ہولڈر ہیں لیکن اس کے باوجود یکطرفہ کاروائی کر کے ہمیں اپنی فیملی کی روزی کمانے سے محروم کیا جارہاہے ہم میں سے بہت سے لوگ پنجاب میڈیکل فکیلٹی ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فکیلٹی ،یونیورسٹی آف فکیلٹی سائنس ،پنجاب یونیورسٹی جیسے مستند اداروں سے کوالیفائیڈ ہیں جو کسی بھی طرح عطائیت کے زمرے میں نہیں ارہے لیکن ہمارے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور ہمیں عطائیت کے زمرے میں ڈال کر کاروائیاں کی جارہی ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ الائیڈ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے اور ہمیں اس عطائیت کے زمرے سے نکالا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت دیں کہ وہ الائیڈ ہیلتھ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے اور جب تکبیہ کونسل کا عمل قیام میں نہیں آتا ہمارا معاشی قتل بند کیا جائے اس موقع پر ضلع وہاڑی سے آنے والے لیبارٹریز ٹیکنیشنز نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر بھر پور احتجاج کیا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں