41

بورےوالا:ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا

بورےوالا(پاکستان نیوز)معمر شخص نازک حالت میں ایمرجنسی میں تڑپتا رہا ڈاکٹر 4گھنٹے بعد آیا
ورثہ کا ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق: بورےوالا کے نواحی گاوں چک نمبر 138 ای بی کے رہائشی بشیر احمد کو ورثہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے لائے جس کو ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ 4 گھنٹے سے زائد تک چیک نہیں کیا گیا
جس پر بشیر احمد حالت خراب ہونے پر دم توڈ گیا ورثہ نے ڈاکٹر اسد اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
مرحوم کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں وی آئی پی مریضوں پر توجہ جبکہ غریبوں کو دھکے دیئے جاتے ہیں غریب مریضوں کو پرچیاں بھی فراہم نہیں کی جاتی جس سے مریض تڑپ تڑپ کا جاں بحق ہو جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں