77

بورےوالا:ادارے میں کسی بھی سطح پہ کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جایے گی.ایس ای واپڈا وہاڑی

بورےوالا(نیوز ڈیسک)ایس ای میپکو عبدالااحد رئیس نے کہا ہے کہ ملازمین دوران ڈیوٹی سیفٹی رولز کو مدنظر رکھیں. بجلی کے نقائص دور کرتے وقت ہیلمٹ, دستانے اور ربڑ کے جوتوں کا استعمال لازمی کریں اور اس دوران موبائل فون کا استعمال نہ کریں جبکہ اس تمام مرحلہ میں لائن سپرٹنڈنٹ اپنی زیرنگرانی کام کو مکمل کروائے گا اس دوران کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی کی ذمہ داری لائن سپریڈنٹنٹ کی ہوگی.ادارے میں کسی بھی سطح پہ کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جایے گی. بورے والا ڈویژن کی بلوں کی ریکوری کے حوالہ سے بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں ایکسیئن بورے والا ڈویژن ساجد حسین گوندل کا کہنا تھا کہ واپڈا ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی شکایات کو فورا دور کیا جائے اور دوران ڈیوٹی اپنی جان کی حفاظت بھی آپ کا اولین فرض میں شامل ہے . سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین شاہد باری چوھان نے کہا کہ ورکرز دن رات اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ان کی اس محنت کے بدلے چند الفاظ میں ان کی تعریف کردیں تاکہ ورکرز کی حوصلہ افزائی ہو سکے اس موقع پر ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں