25

بورےوالا: تھانہ ماڈل ٹاٶن کی حدود میں ایکسیڈنٹ ایک بچی جاں بحق

بورےوالا(پاکستان نیوز) مرضی پورہ ملتان روڈ پر ایکسیڈنٹ ایک بچی جاں بحق۔
تفصیل کے مطابق:نواحی گاٶں519 ای بی کی رہائشی بچی میٹرک کا امتحان دے کر واپس اپنے بھائی شوکت کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے گھر 519 ای بی کی طرف جا رہی تھی کہ جب وہ بہن بھائی ملتان روڈ مرضی پورہ گلی نمبر 1 کے قریب پہنچے تو ہنڈائی ڈالہ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں بچی نیچے آ گئی اور موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا بھائی معمولی زخمی ہو گیا۔موقع پر ریسکیو 1122 اور پولیس پہنچ گئی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں