38

. بورے والا: پیسے مانگنے پر 8سالہ معصوم بیٹے کو کمرے میں بند کر کےدونوں بازو اور ٹانگیں توڑ دیں۔

. بورے والا(پاکستان نیوز) باپ جلاد بن گیا. پیسے مانگنے پر 8سالہ معصوم بیٹے کو کمرے میں بند کر وحشیانہ تشدد کر کے دونوں بازو اور ٹانگیں توڑ دیں۔معصوم بچہ ہسپتال منتقل۔باپ اور چچا گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ظالم باپ نے پیسے مانگنے پہ اپنے حقیقی بیٹے کے بازو اور ٹانگیں توڑ دی. تھانہ ساھوکا کی حدود میں چک نمبر 303 ای بی کے رہائشی رضوان کا اپنے بھائی سے جائیداد کے سلسلے میں جھگڑا ھویا جس کو اہل محلہ نے رفع دفع کروا دیا . گھر میں چھ سالہ ارحم نے پیسے مانگے جس سے رضوان طیش میں آگیا اور اپنے بیٹے کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بناتے ھویے اس کی بازو اور ٹانگیں توڑ دی . بچے کی چیخ وپکار سن کر اہل محلہ نے دروازہ توڑ کے بچے کی جان بچائی. 6 سالہ ارحم پریپ کلاس کا طالب علم ہے. بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس کے والد اور چچا کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے . اہل.محلہ اور اس کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ رضوان اکثر اپنی بیوی سے معمولی معمولی باتوں پہ لڑتا جھگڑتا رہتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں