91

وہاڑی : نواحی گاٶں سے اغواء ہونے والی لڑکی 12گھنٹے بعد بازیاب

وہاڑی( پاکستان نیوز) چک نمبر 212ای بی کےرہائشی محمد اسحاق نے پولیس تھانہ صدر وہاڑی کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی مبشراں بی بی کو اسی گاؤں کے لڑکے نےزبردستی اغواء کر لیاہے. اس درخواست پرپولیس تھانہ صدر نے مقدمہ نمبر 42/18 بجرم 365B درج کر لیا تھا جبکہ ملزم خضر کو گرفتار کر کے اس نشان دہی پر قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا.
ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے آن لائن ایف آئی آر کی مانیٹرنگ کے دوران مقدمہ نمبر 42/18کے ملزمان سے لڑکی کی ریکوری کا14دن سے زائد کاپینڈنگ سٹیٹس دیکھ کر فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی کو طلب کیا اور لڑکی کی ریکوری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے مدعی ریٹائرڈ فوجی کے گھر چک نمبر 212ای بی پہنچ گئے.جہاں پر انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ بے فکر رہیں لڑکی کی بحفاظت ریکوری ہماری ذمہ داری ہے آج علی الصبح مبشراں بی بی کو پولیس نے بحفاظت ریکور کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا اس موقع پر ورثاء نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی کے نوٹس میں جیسے ہی یہ بات آئی تو انہوں نے ہمارے گھر آ کر ہمیں حوصلہ دیا اور 12گھنٹے کے ریکارڈ ٹائم میں ہماری بچی کو ریکور کر کے ہمارے حوالے کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں