41

بورےوالا:ساہوکا سےچھینے ہوئے موٹرسائیکل میں پٹرول ختم ہونے پر ڈاکو گرفتار

بورےوالا(پاکستان نیوز)ساہوکا کے نواحی گاوں چک نمبر36کے بی کارہائشی فیاض احمد ولد اللہ بخش ماچھی بسلسلہ کام کاج کہیں جارہا تھا کہ جب وہ اپنے گاوں کے قریب مین روڈپرپہنچا توتین کس ڈاکووں نے اس سےگن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھین لیا اور موقع سے فرارہونے لگے توجائے وقوعہ سے تین ایکڑ دور اتفاقیہ طورپر مسروقہ موٹرسائیکل کاپٹرول ختم ہوگیاتو مزکورہ ڈاکو کھادر کی جانب پیدل فرار ہونے لگے تومتاثرہ شہری فیاض ماچھی کے شوروواویلہ پر شہریوں نے ان کا تعاقب شروع کردیااور جب وہ کھادرنہر کے قریب پہنچے تو فصلات میں کام کاج کرتے ہوئے کاشت کاروں نے ڈاکووں کو روکنے کی کوشش کی توڈاکووں نے ان پرسیدھی فائرنگ شروع کردی اوربدقسمتی سے چارہ ہوئے محمدامین ولداللہ بخش ٹکوراجوئیہ کی کمر میں فائر لگااورگولی آرپارہو کربازوکوزخمی کرتی ہوئی گزرگئی۔شہریوں کی اطلاع پر مقامی تھانہ ساہوکا کے ایس ایچ او چوہدری عبدالمجید جٹ نے دیگرپولیس اہلکاران کےہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان مبینہ امتیازاحمد ولدمحمدانورچدھڑ اورقمرالزمان ولد درمحمد چدھڑساکنان موضع فضل واہ تھانہ لڈن کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیاجبکہ ان کا ایک ساتھی شاہد ولد فیض محمد کھوکھرموقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان مزکورہ بالااہم وارداتوں میں ملوث ہونے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں