79

بورےوالا:نصابی سرگرمیوں کے ساتھ جسمانی نشوونما کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔حماد گیلانی

بورےوالا(پاکستان نیوز) نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں
پرنسپل سیدحماد گیلانی
تفصیلات کے مطابق : اسپائرگروپ آف کالجز کیمپس بورےوالا میں دو روزہ اسپائر سپورٹس فیسٹیول 2018 کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس فیسٹیول کے پہلے روز طالبات کے دو گروپس بنائے گئے جس میں ریڈ ہاٶس اور بلیو ہاٶس کے نام سے بنائی گئیں ٹیموں نے کرکٹ ٫ فٹبال ٫ بیڈ منٹن ٫ نیزابازی ٫ رسہ کشی ٫ چار سو میٹر ریس٫ سیک ریس اور ڈسک تھرو کے مقابلہ میں حصہ لے کر شاندار کھیل کھیلنےکا مظاہرہ کیا۔پہلے روز بلیو ہاٶس کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ دوسرے روز لڑکوں کی ریڈ ہاٶس اور بلیو ہاٶس کی ٹیمیں میدان میں اتریں اور بہت سی گیمز میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔لڑکوں میں ریڈ ہاٶس کی ٹیم نے میدان مار لیا۔ جس کے بعد فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمز کو ٹرافیز اور دوسرے نمبر پر آنےوالی ٹیموں کو کالج انظامیہ کی جانب سے انعامات دیے گئے انعام اسپائر کالج کے پرنسپل سید حماد گیلانی نے تقسیم کیے اس موقع پر پرنسپل حماد گیلانی کا کہنا تھا کہ جہاں بچوں کو آگےبڑھنے کے لیے نصابی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے وہیں پہ جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہوتی ہیں سپورٹس فیسٹیول کرانے کا ہمارا مقصد بچوں کو تفریح کے ساتھ ان کےاندر موجود صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا تھا ہمارے بچے اس فیسٹیول سے بہت زیادہ مطعمن اور خوش نظر آئے ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بھی اپنے سٹوڈینٹس کو ایسے تفریح کے مواقع فراہم کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کالج میں ہونے والا سپورٹس فیسٹیول بہت اچھا اور کامیاب رہا ہے جس میں کالج کے پورے سٹاف کی لگن اور محنت شامل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں