32

بورےوالا:میاں شہباز شریف کا استقبال کر کے عوام نے ثابت کر دیا کہ بورے والا مسلم لیگ کا گھر ہے.عمران ارشاد

گگو منڈی(میاں طاہر وارثی )میاں شہباز شریف کا استقبال کر کے عوام نے ثابت کر دیا کہ بورے والا مسلم لیگ کا گھر ہے ان خیالات کا ظہار امیدوار صوبائی اسمبلہ چوہدری عمران ارشاد آرائیں ایڈووکیٹ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہون نے کہا کہ گگو منڈی اور بورے والا کی غیور عوام نے سچے مسلم لیگی ہو نے کا ثبوت دے دیا ہے 15فروری کو بورے والا میں میاں شہباز شریف کااستقبال کے کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام کے دلوں میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے لئے کتنا پیار ہے میاں شہبا ز شریف نے اڈا رسول پور سے وہاڑی تک ڈبل سڑک ۔وہاڑی میں میڈیکل کالج ۔اور دریائے ستلج پر پل کی تعمیر اور گگو منڈی کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشاء اللہ چند دن میں گگو منڈی باقاعدہ اپنے دفتر کا افتتاح کر یں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں