34

گگو منڈی:اپوزیشن الزام تراشی سے حکومت کی راہ میں رکا وٹ نہ ڈا لیں۔عمران ارشاد

بورےوالا(طاہر حسین وارثی )گگو منڈی سے اُمید وار صوبائی اسمبلی چوہدری عمران ارشاد آرائیں نے کہا ہے کہ اپوزیشن الزام تراشی سے حکومت کی راہ میں رکا وٹ نہ ڈا لیں انہوں نے اپنے دفتر میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم گگو منڈی کے عوامی مسائل کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کر کے مخالف پارٹیوں کو یہاں سے شکست فاش دیں گئے۔ اپوزیشن الزام تراشی دھر نا سیا ست کے ذ ریعے حکومت کی راہ میں رکا وٹ پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے حلقہ PP-232سے عوامی خد مت کے جذ بہ کے تحت الیکشن لڑ نے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سیا سی مخالفین کو واضع کر دینا چا ہتا ہوں کہ ہم عوام پر وڈیرے اور جا گیر دار بن کر مسلط نہیں ہو نگے بلکہ حلقہ کے عوام کی سو چ کے مطابق ان کے مسا ئل کو حل کر نے میں اپنا و جو د تسلیم کر وائیں گے انہوں نے کہا کہ ہما رے مخا لفین تیا ری کر لیں کہ ہمارا مقصد ذاتی مفا دات کی بجا ئے عوامی اجتما عی مفا دات ہیں اور اگر اللہ پاک نے چاہا تو سیاسی شعبدہ بازوں کو ما یو سی کے سوا کچھ نہیں ملے گا چوہدری عمران ارشاد آ رائیں نے کہا کہ جس طرح میر ے والد چوہدری ارشاد احمد آ رائیں MPAنے بو رے والا کی عوام کی خد مت کی ہے میں بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے PP-232کے عوام کی دن رات خدمت کر وں گا انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہی ہیں جو ملک ِ پاکستان کیلئے بہتر ہیں وہ ہمیشہ ملک کے خیر خواہ تھے اور رہنگے اور انشااللہ آئندہ بھی میاں نو از شریف کی حکو مت ہو گی پی ٹی آئی والے یہ بات دل سے نکال دیں کہ عمران خان ملک کا وزیر اعظم بن جا ئے گا اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں