36

ملتان سی پی او آفس میں 4فروری کو ہونے والے میچ کے مقابلہ کے حوالے سے سیکیورٹی میٹنگ

ملتان:امروزمورخہ 31.01.18سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے سی پی او آفس میں 4فروری کو ہونے والے میچ کے مقابلہ کے حوالے سے سیکیورٹی میٹنگ کا انعقادکیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز ملتان سیف اللہ خٹک، چیف ٹریفک آفیسر ملتان شریف جٹ، ایس پی صدر کاشف اسلم،ڈی ایس پی محمد اشرف نے شرکت کی۔میٹنگ میں مینیجر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم مدثر تارڑ اور سپیشل کنسلٹنٹ ملتان سلطان میجر ریٹائرڈ احسان نیازی اور AMK ٹریرز کے مالک ارشد محمود ، زین بلوچ، محمد عمران کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اسٹیڈیم آنے والے شائیقین کو فور ٹیر سیکیورٹی پروسس سے گزارا جائے گا۔ٹکٹ رکھنے والے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم میںداخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ٹیم کی آمد کے وقت روٹس کو ہر صورت کلئیر رکھا جائے گا۔ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔اسٹیڈیم کے اندر اسپیشل اسٹیکر والی 150وی آئی پی گاڑیوں کو انٹری کی اجازت دی جائے گی۔اسٹیڈیم کے احاطے میں وی آئی پی گاڑیوں کو پارک کروایا جائے گا۔سی پی او ملتان نے آرگنائزر کمیٹی کو ہدایت کی کہ پارکنگ کے لئے وسیع جگہ کا مہیاکی جائے۔سی پی او ملتان نے چیف ٹریفک آفیسر ملتان کو ہدایات دیں کہ کرکٹ میچ پر آنیوالی تمام ٹریفک کو پارکنگ ایریا کی طرف موڑ دیا جائے۔روڈ پر کسی قسم کی گاڑی کھڑی نہیں ہونی چاہیے۔ وہاڑی روڈ اور بدھلہ روڈ پر ریڑھی کھڑی نہیں ہونی چاہیے۔میچ کے اوقات میں وہاڑی روڈ کسی صورت بلاک نہیں ہونا چاہیے۔ کرکٹ میچ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے کل 1707 پولیس افسران تعینات کئے جائیں گے۔ جن میں 05 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز، 25 انسپکٹرز، 230 اپر سبارڈینیٹس ، 1399 کنسٹیبلان اور 36 لیڈی کنسٹیبلان ڈیوٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 147 پولیس افسران اسٹینڈ ٹو رہیں گے۔ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے 12 عدد واک تھرو گیٹس ،48 میٹل ڈیٹیکٹر زکے ساتھ تلاشی لی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں