9

خانیوال: ملازم نے محکمہ ایجوکیشن سے پنشن اور واجبات نہ ملنے پر زندگی سے تنگ آ کر چلتی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی

خانیوال محکمہ ایجوکیشن کے سابقہ ملازم نے محکمہ تعلیم کی جانب سے پنشن واجبات ادا نہ ہونے پر مایوس ہو کر ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی سابقہ نائب قاصد گزشتہ ڈیڑھ سال سے پنشن واجبات کے لئے سرکاری دفاترز کے دھکے کھا رہا تھا سابقہ ملازم غلام محمد نے آخر کار آج زندگی سے تنگ آکر ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی غلام محمد کے بیٹے سروش نے بتایاکہ میرے والد نے محکمہ کی 25 سال کے زائد عرصہ خدمت کی محکمہ نے آج تک ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں دی میرے والد غلام محمد نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کے آگے ہاتھ باندھ کر منت سماجت کی لیکن بے حسی کا یہ عالم تھا کہ میرے والد کو صبح سے شام تک بیٹھا کر گھر واپس بھہج دیتے تھے آخر آج زندگی سے تنگ آ کر اپنی جان دے دی ورثہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں