اخبارات

اہم خبریں


آج سے ہزار سال بعد دنیا کیسی ہوگی ؟

آج سے ہزار سال بعد ہم او

اسلامی معاشرے کے خدوخال

دین اسلام تعمیر سیر ت و ک

16 دسمبر

16 دسمبر میں مون ہوں‘ نہی

سوات کی بیٹی

چلو کہ دشتِ جہالت کو خیر

عمران خان کے لیے

خان صاحب آپ نے 25 اپریل 1996

یا اللہ ہمیں بچالے

ارادوں اور بعض اوقات پخت

تحریکیں زور کیسے پکڑتی ہیں

دنیا کا شاید ہی کوئی ملک

عمران خان او ر ڈاکٹر طاہر القادری

کالم نگار | رحمت خان ورد

راستہ بن چکا ہے : جاوید چوہدری

جولاہاکپڑے بُننے والوں ک

کچھ قادری صاحب کے بارے میں

پاکستان پیپلزپارٹی کے دو

لاہور کینال اور موت کا خونی کھیل

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لاہ

آ بیل مجھے مار

جاوید قاضی کسی زمانے میں

قرض پر مبنی معیشت

پاکستان جوکہ غربت کے منح

Meet Us

Name*
Email*
Message*

بھارت میں بارش اور سیلاب سے 81 افراد ہلاک

Last Updated:26-06-2015

نئی دہلی / احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس میں81 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 دیہات کا رابطہ باقی علاقوں سے کٹ گیا، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، بھارتی فضائیہ کے 2 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، محکمہ موسمیات نے گجرات کے ساحلی علاقے میں مزید بارش کا خدشہ ظاہر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے 2 اضلاع راج کوٹ اور امریلی میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے41 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد گھر زمین بوس ہوگئے ہیں، دونوں اضلاع میں بدھ سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، راج کوٹ اور امریلی کے علاوہ سومناتھ، جونا گڑھ، دوارکا اور سریندرنگر کے اضلاع سے بھی شدید بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ امریلی متاثر ہونے والے علاقوں میں سرِفہرست ہے جہاں اب تک 33 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی اور ریل ٹریفک بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں گرنے سے درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، راج کوٹ کے ضلعی مجسٹریٹ کے مطابق دریا کے کنارے آباد 17 دیہات سے قریباً 4 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب احمد آباد کے موسمیاتی اسٹیشن نے اگلے چند روز میں درمیانے سے شدید درجے کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Share or Like:

Fallow Us:

مزید خبریں