A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Only variable references should be returned by reference

Filename: core/Common.php

Line Number: 257

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/pakist14/public_html/system/core/Exceptions.php:185)

Filename: libraries/Session.php

Line Number: 672

Pakistan News

اخبارات

اہم خبریں


آج سے ہزار سال بعد دنیا کیسی ہوگی ؟

آج سے ہزار سال بعد ہم او

اسلامی معاشرے کے خدوخال

دین اسلام تعمیر سیر ت و ک

16 دسمبر

16 دسمبر میں مون ہوں‘ نہی

سوات کی بیٹی

چلو کہ دشتِ جہالت کو خیر

عمران خان کے لیے

خان صاحب آپ نے 25 اپریل 1996

یا اللہ ہمیں بچالے

ارادوں اور بعض اوقات پخت

تحریکیں زور کیسے پکڑتی ہیں

دنیا کا شاید ہی کوئی ملک

عمران خان او ر ڈاکٹر طاہر القادری

کالم نگار | رحمت خان ورد

راستہ بن چکا ہے : جاوید چوہدری

جولاہاکپڑے بُننے والوں ک

کچھ قادری صاحب کے بارے میں

پاکستان پیپلزپارٹی کے دو

لاہور کینال اور موت کا خونی کھیل

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لاہ

آ بیل مجھے مار

جاوید قاضی کسی زمانے میں

قرض پر مبنی معیشت

پاکستان جوکہ غربت کے منح

Meet Us

Name*
Email*
Message*

خان پور : وفاقی بجٹ غریب دشمن ، مزدور دشمن ، عوام دشمن اور کسان دشمن بجٹ ہے،لیاقت بلوچ

Last Updated:11-06-2015

خان پور (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ غریب دشمن ، مزدور دشمن ، عوام دشمن اور کسان دشمن بجٹ ہے ۔ اس بجٹ میں سود کی لعنت ہے ، قرضوں کی لعنت ہے کرپشن اور بد عنوانیوں کے پہاڑ ہیں یہ بجٹ امراء اور جاگیر دار طبقے کے لیے بنایا گیا بجٹ ہے اور ہم اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔جماعت اسلامی دیگرسیاسی جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ میں اس بجٹ کی بھر پور مخالفت کرے گی لیاقت بلوچ آج یہاں خانپور میں پریم یونین کے زیر اہتمام پاکستان ریلوے کے مرکزی پانی رکن عبد المجید سہجوی، ریٹائرڈ GISTEکے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس ملک کی عوام بجلی اور گیس کا تسلسل چاہتے ہیں ، لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ چاہتے ہیں اپنے جان اور مال کا تحفظ چاہتے ہیں، بے روز گاری کا خاتمہ چاہتے ہیں ، غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں ، ملک سے لاقانونیت اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں ، اور مہنگائی کی لعنت کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ جماعت اسلامی عام آدمی کی طاقت اور مزدور کسان کے اتحاد کی دھمک سے ان جاگیر داروں اور سرمایہ داروں اور عوام دشمن حکومت کے خلاف بھر پور وار کریں گے اور حتمی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بانی جماعت مولانا مودودی کی نظریاتی فکر کو ساتھ لے کر جناب سراج الحق کی قیادت میں ملک کے تمام معصوم لوگوں کی نظریاتی تربیت کری گی اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کو مضبوط کریے گی اور لوگوں میں خوف خدا اور حضور اکرم ﷺ سے عشق کا جذبہ پیدا کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پریم یونین پاکستان ریلوے کی نمائندہ تنظیم ہے اور حافظ سلمان بٹ کی قیادت میں صحیح معنوں میں مزدوروں کی ترجمان تنظیم ہے انہو ں نے کہا کہ اگر کسی وقت بھی ریفرنڈم کرایا جائے تو پریم یونین کے مقابلے میں کوئی بھی کھڑا نہیں رہ سکتا انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کی سرپرستی میں بننے والی پارٹیا ں بے نقاب ہو چکی ہیں اور عوام ان پارٹیوں کی قیادت کے اصلی چہرے دیکھ چکے ہیں ۔ انہوں نے پریم یونین کے بانی ومرکزی رکن عبد المجید سہجوی کو کامیاب اور متحرک ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع عبد المجید سہجوی نے بھی پریم یونین کے قائدین ، جماعت اسلامی کے قائدین و اراکین اور عوام کی محبت وتعاون کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پریم یونین کے رہنماؤں خیر محمد تینو، مرکزی جنرل سیکریٹری، شیخ محمد انورسینئر نائب صدر، محمود احد، غوث بخش لاشاری ، اشتیاق آسی، عبد الحکیم ایڈو کیٹ ، تحسین ارشد ، جام ریاض ، گل حسن بلوچ، چوہدری عبد الرزاق ، چوہدری عزیر لطیف ،منظور احمد مہر، پیر بخش بلوچ، رانا محمد شریف، سید عاشق علی شاہ ، محمد بخش خاکی، ملک محمد جمیل ، سیف اللہ ، اختر حسین سہجوی، بشیر الدین شہوانی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر چوہدری محمود الحسن ، خواجہ رفیق احمد، ساجد شاہ ، رئیس عاشق امین، آفتاب نیاز، ملک امین قاضی عمران، اختر شیراز، جام عبد المجید جاوید، محمد زبیر سبحانی، راجہ اسد نسیم، کفا یت اللہ درخواستی ،، میاں امتیاز، حافظ افتخار، عامر اشتیاق، جام شریف، احتشام الحق، عبد الوحید غوری کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی قبل ازیں مرکزی جنرل سیکریٹری قیم ضلع محمود الحسن چوہدری کی رہائش گاہ پر چیئر مین ضلع زکوۃ کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈوکیٹ ودیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Share or Like:

Fallow Us:

مزید خبریں