A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Only variable references should be returned by reference

Filename: core/Common.php

Line Number: 257

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/pakist14/public_html/system/core/Exceptions.php:185)

Filename: libraries/Session.php

Line Number: 672

Pakistan News

اخبارات

اہم خبریں


آج سے ہزار سال بعد دنیا کیسی ہوگی ؟

آج سے ہزار سال بعد ہم او

اسلامی معاشرے کے خدوخال

دین اسلام تعمیر سیر ت و ک

16 دسمبر

16 دسمبر میں مون ہوں‘ نہی

سوات کی بیٹی

چلو کہ دشتِ جہالت کو خیر

عمران خان کے لیے

خان صاحب آپ نے 25 اپریل 1996

یا اللہ ہمیں بچالے

ارادوں اور بعض اوقات پخت

تحریکیں زور کیسے پکڑتی ہیں

دنیا کا شاید ہی کوئی ملک

عمران خان او ر ڈاکٹر طاہر القادری

کالم نگار | رحمت خان ورد

راستہ بن چکا ہے : جاوید چوہدری

جولاہاکپڑے بُننے والوں ک

کچھ قادری صاحب کے بارے میں

پاکستان پیپلزپارٹی کے دو

لاہور کینال اور موت کا خونی کھیل

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لاہ

آ بیل مجھے مار

جاوید قاضی کسی زمانے میں

قرض پر مبنی معیشت

پاکستان جوکہ غربت کے منح

Meet Us

Name*
Email*
Message*

امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں اور سیلاب سے 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Last Updated:29-05-2015

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آنے سے اب تک 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد اب بھی لاپتہ ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی امریکی ریاستوں میں شدید بارشیں جاری ہیں جب کہ بارشوں کے بعد طغیانی کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں اب تک 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ سب سے ذیادہ ہلاکتیں شمالی ٹیکساس اور ہیوسٹن کی نواح میں ہوئی ہیں اورشہروارٹن میں بپھرے ہوئے دریائے کولاراڈو کے پیشِ نظر سینکڑوں افراد کو فوری طور پرعلاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ امریکی قومی موسمیاتی سروس کے مطابق ٹیکساس کے جنوب میں بارشوں سے سان اینتونیو، ڈیلاس اور اوکلاہوما شدید متاثر ہوئے ہیں، موسلا دھار بارش کے بعد برازوس دریا سیلابی حد سے بھی تین فٹ بلند ہوگیا جب کہ دیگر دریا بھی اپنے کناروں سے باہر بہنا شروع ہوگئے جس سے کئ مکانات سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ دوسری جانب دریائے برازوس سے آنے والا پانی 50 کلومیٹر کے علاقے تک پھیل گیا ہے جس سے سینکڑوں مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ مئی کے مہینے میں ٹیکساس ریاست میں اوسطاً 19 سینٹی میٹر بارش ہوئی جس نے 2004 میں ہونے والی 17 سینٹی میٹر بارش کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ شدید بارشوں کے بعد صرف سان مارکوس شہر میں آٹھ لوگ اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے کم از کم 100 افراد کو پانی سے نکالا ہے اور اس کے باوجود دریاؤں کی سطح بلند ہورہی ہے۔

Share or Like:

Fallow Us:

مزید خبریں