A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Only variable references should be returned by reference

Filename: core/Common.php

Line Number: 257

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/pakist14/public_html/system/core/Exceptions.php:185)

Filename: libraries/Session.php

Line Number: 672

Pakistan News

اخبارات

اہم خبریں


آج سے ہزار سال بعد دنیا کیسی ہوگی ؟

آج سے ہزار سال بعد ہم او

اسلامی معاشرے کے خدوخال

دین اسلام تعمیر سیر ت و ک

16 دسمبر

16 دسمبر میں مون ہوں‘ نہی

سوات کی بیٹی

چلو کہ دشتِ جہالت کو خیر

عمران خان کے لیے

خان صاحب آپ نے 25 اپریل 1996

یا اللہ ہمیں بچالے

ارادوں اور بعض اوقات پخت

تحریکیں زور کیسے پکڑتی ہیں

دنیا کا شاید ہی کوئی ملک

عمران خان او ر ڈاکٹر طاہر القادری

کالم نگار | رحمت خان ورد

راستہ بن چکا ہے : جاوید چوہدری

جولاہاکپڑے بُننے والوں ک

کچھ قادری صاحب کے بارے میں

پاکستان پیپلزپارٹی کے دو

لاہور کینال اور موت کا خونی کھیل

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لاہ

آ بیل مجھے مار

جاوید قاضی کسی زمانے میں

قرض پر مبنی معیشت

پاکستان جوکہ غربت کے منح

Meet Us

Name*
Email*
Message*

یمن سے 208 پاکستانیوں کو لانے کیلئے جہاز روانہ

Last Updated:05-04-2015

اسلام آباد: یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کےلئے پی آئی اے کی تیسری خصوصی پرواز آج صبح روانہ ہورہی ہے جبکہ پاکستان نیوی کا ایک بحری جہاز الحدیدہ سے 208 پاکستانیوں کو لانے کے لئے پہلے ہی روانہ کیا جاچکا ہے۔ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے پر پی آئی اے کی خصوصی پروازسیون ڈبل زیرو فائیو صبح دس بجے کراچی سے یمن کے شہر صنعا کے لئے روانہ ہوگی۔ کراچی سے صنعا کا ہوائی راستہ 5 گھنٹے بتایا جارہا ہے۔ بوئنگ ٹرپل سیون طیارے میں چارسو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ادھر یمن میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کے مراحل میں ہی اور پاک بحریہ کا جہازڈیڑھ سو پاکستانیوں کو لے کر کراچی کی طرف روانہ ہوچکا ہے جبکہ اس میں پاکستانی شہریوں کے علاوہ چینی طلبہ اورایک کمپنی کے ملازم بھارتی ویورپی بھی سوار ہیں۔ پاکستان بحریہ کے جہاز کو مکلا میں لنگر انداز ہونا تھا مگر شہر کی خراب صورتحال کے باعث جہاز کو قریبی شہر الشحر لے جایا گیا اور وہاں سے شہریوں کو جہاز میں سوار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یمن میں محصور مزید بارہ پاکستانیوں کوعمان سرحد سے مسقط پہنچا دیا گیا، جہاں پاکستانی سفارت خانہ شہریوں کی وطن واپسی کا انتظام کریگا۔ جس کے بعد یمن سے وطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں کی تعداد آٹھ سو پچاس ہوجائیگی۔ واضح رہے کہ یمن میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد وہاں سے پاکستانیوں کا انخلاء شروع ہوا، جس میں اب تک دو طیاروں کی مدد سے 579 افراد کو پاکستان لایا جا چکا ہے۔ گزشتہ روز یمن سے پاکستان پہنچنے والے 176 افراد کو چین کی مدد سے افریقی ملک جبوتی لے جایا گیا تھا جہاں سے ان کو پی آئی اے کی مدد سے پاکستان لایا گیا۔ اس سے قبل 503 افراد کو الحدیدہ سے جہاز کے ذریعے کراچی لایا گیا، یہ شہری یمن کے دارالحکومت صنعاء سے الحدیدہ پہنچے تھے۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بھی 150 کے قریب پاکستانی موجود ہیں جو زمینی سفر کرنے سے قاصر ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ انھیں ہوائی جہاز کے ذریعے وہاں سے پاکستان منتقل کیا جائے۔ ایک اندازے کے مطابق یمن میں 3000 پاکستانی موجود تھے جن میں سے ایک ہزار سے زائد ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ یمن کے دارالحکومت اور بڑے رقبے پر حوثی باغیوں نے قبضہ کر لیاتھا جس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے باغیوں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

Share or Like:

Fallow Us:

مزید خبریں