A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Only variable references should be returned by reference

Filename: core/Common.php

Line Number: 257

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/pakist14/public_html/system/core/Exceptions.php:185)

Filename: libraries/Session.php

Line Number: 672

Pakistan News

اخبارات

اہم خبریں


آج سے ہزار سال بعد دنیا کیسی ہوگی ؟

آج سے ہزار سال بعد ہم او

اسلامی معاشرے کے خدوخال

دین اسلام تعمیر سیر ت و ک

16 دسمبر

16 دسمبر میں مون ہوں‘ نہی

سوات کی بیٹی

چلو کہ دشتِ جہالت کو خیر

عمران خان کے لیے

خان صاحب آپ نے 25 اپریل 1996

یا اللہ ہمیں بچالے

ارادوں اور بعض اوقات پخت

تحریکیں زور کیسے پکڑتی ہیں

دنیا کا شاید ہی کوئی ملک

عمران خان او ر ڈاکٹر طاہر القادری

کالم نگار | رحمت خان ورد

راستہ بن چکا ہے : جاوید چوہدری

جولاہاکپڑے بُننے والوں ک

کچھ قادری صاحب کے بارے میں

پاکستان پیپلزپارٹی کے دو

لاہور کینال اور موت کا خونی کھیل

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لاہ

آ بیل مجھے مار

جاوید قاضی کسی زمانے میں

قرض پر مبنی معیشت

پاکستان جوکہ غربت کے منح

Meet Us

Name*
Email*
Message*

ورلڈکپ2015ء ، نیوزی لینڈ کو شکست، آسٹریلیا پانچویں مرتبہ کرکٹ کاعالمی چیمپیئن بن گیا

Last Updated:29-03-2015

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ2015ء کے فائنل میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا۔ آسٹریلیا کے باؤلر فلکنر 3وکٹوں کیساتھ مین آف دی میچ اور مچل سٹارک ورلڈکپ میں 22 وکٹیں لے کر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ نیوزی لینڈ کے 184رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 33.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے وارنر اور سمتھ نے 61جبکہ کلارک اور سمتھ نے112رنز کی بہترین پارٹنرشپ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔کپتان مائیکل کلارک نے اپنے کیریئر کی آخری اننگز میں 74 رنز اور ڈیوڈ وارنز 45رنز کیاتھ نمایاں رہے جبکہ سٹیو سمتھ 56 اور واٹسن 2 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کو پہلا نقصان 1.4 اوور میں ایک سکور کے مجموعی سکور پر اٹھاناپڑا جس میں فنچ بغیر کوئی رن بنائے بولٹ کی بال پر ڈھیر ہو گئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی 45 رنز بنا کر ہینری کی بال پر ایلیٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 63 تھا۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان مائیکل کلارک نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہینری کی بال پر 175 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔کیویز کے بالرؤں میں ہینری 2 اور بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45اوور میں 183رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔کیویز بلے بازوں میں ایلیٹ اور ٹیلر نے 111رنز کی بہترین پارٹنرشپ کھیل کے ٹیم کے ہدف میں اہم کردار ادا کیا جس میں گرانٹ ایلیٹ 83اور روز ٹیلر 40رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 1.5 اوور میں ایک کے مجموعی سکور پر کپتان برینڈن میکلم بغیر کوئی رنز بنائے سٹارک کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارٹن گپٹل بھی 15رنز پر میکسول کی گیند پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 33تھا۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 12 رنز پر جانسن کی گیند پر چلتے بنے اور 39 کے مجموعی سکور پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ روز ٹیلر ایلیٹ کے ساتھ 111 رنز کی بہترین پارٹنرشپ کھیل کر فلکنر کی بال پر ہیڈن کے ہاتھوں 40 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 150 تھا۔ کیوی ٹیم کی پانچویں بھی 150 کے مجموعی سکور پر گری جس میں اینڈرسن بغیر کوئی رن بنائے فلکنر کی بال پر ڈھیر ہو گئے۔نیوزی لینڈ کے بلے باز رونچی بھی ٹیم کا ساتھ نہ دے سکے اور بغیر کوئی رنز بنائے 151 کے مجموعی سکور پر سٹارک کی بال پر کلارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ساتویں کھلاڑی ڈینئل ویٹوری9 رنز بنا کر جانسن کی گینڈ پر 167 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔گرانٹ ایلیٹ 83 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فلکنر کی بال پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے آخری دو آؤٹ ہونےوالے کھلاڑیوں میں ہینری 182 کے مجموعی سکور پر جانسن اور ٹم سوتھی 183 کے مجموعی سکور پر 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔کینگروز کے بالرؤں میں جانسن اور فلکنر نے 3،3 جبکہ سٹارک نے 2 اور میکسول نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Share or Like:

Fallow Us:

مزید خبریں