پاکستانیوں کی ہر دلعزیز ارتغرل کی ” حلیمہ سلطان “ حقیقی زندگی میں طلاق شدہ

 

لاہور ( پاکستان نیوز )شائد ہی کوئی پاکستان میں ایسا شخص ہو گا جو کہ ترک ڈرامے ارتغرل سے آشنا نہیں کیونکہ جب سے یہ سرکاری ٹی وی پر نشر ہونا شروع ہے اس کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اگر آپ ٹک ٹاک یا کوئی بھی سوشل میڈیا ایپ کھولیں تو ہر طرف ارتغرل ہی ارتغرل دکھائی دیتا ہے ۔

ترک ڈرامے میں قائی قبیلے کے سردار ” ارتغرل “ کی اہلیہ ” حلیمہ سلطان “ کی جاندار اداکاری اور ان کے خوبصورت چہرے نے پاکستانیوں کو ان کی محبت میں مبتلا کر دیاہے ، ظاہر سی بات ہے جس سے محبت ہو جائے تو پھر اس کے بارے میں جاننے کیلئے ہر کوئی جستجوبھی کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ترک خاتون اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بھی ہیں ۔

آپ کو یہ جان کر بہت ہی حیرت ہو گی کہ حلیمہ سلطان حقیقی زندگی میں طلاق شدہ ہیں بلکہ اکثر تو شائد یہی سمجھتے ہوں گے کہ اداکارہ کنواری ہیں اور کیریئر عروج پر وہ شائد شادی نہ کریں تاہم ایسا بالکل نہیں وہ شادی کے معاملے میں اپنی قسمت آزما چکی ہیں اور اس حوالے سے ان کا پہلا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا ۔

” حلیمہ سلطان “ اور ترکی کے فٹبالر ” گوخان طور “ کے درمیان دوستی سے محبت کا سفر 2014 میں شروع ہوا اور دونوں 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اور ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنا لیا جبکہ ان کے اس یادگار لمحے کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے شرکت کر کے تاریخی بنا دیا لیکن یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور محض دو سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی ۔

یہ شادی نہایت ہی حیران کن انداز میں صرف 10 منٹ کے اندر ہی ختم ہو گئی ، اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے یہ کیسے ہوا ؟جب طلاق کا معاملہ عدالت میں پہنچا تو ”حلیمہ سلطان “ نے اپنے شوہر کے خلاف جائیداد میں حصے کے تمام دعوے واپس لے لیے اور فٹبالر ” گوخان طور “ نے بھی بیا ن دیا کہ انہیں اپنی بیوی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ۔

ترک اداکارہ کی شوہر کے ساتھ شادی دو سال میں ختم ہونے کی سب سے بڑی بے وفائی بنی، ” اسرا بلکک “ کو معلوم ہوگیا تھا کہ ان کے شوہر ” کو خان طور “ بے وفائی کر رہے ہیں جس پر وہ انہیں معاف نہیں کرپائیں اور معاملہ طلاق تک پہنچ گیا ۔اداکارہ اب سنگل ہیں اور ترکی کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں ۔

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

اتنی رقم سے تو سونے کی سڑکیں، چاندی کی نہریں بن جائیں، میانوالی کیلئے مختص رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں، نہر میں چھلانگیں لیکن محبوبہ کو ڈوبتا دیکھ کر عاشق فرار

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.