افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

 

کابل (پاکستان نیوز )افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ شفق پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کر نے کے بعد چھ سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ شفیق اللہ نے چار کوڈز کی خلاف ورزی کا اعتراف کیاہے جس کے بعد ان پر چھ سال کی پابندی عائد کی گئی ، ان پر 2018 میں افغانستا ن کی پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن اور 2019 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران میچ فکسڈ کرنے کا الزام تھا ۔  

شفیق اللہ شفق نے 2009 میں افغانستان کی ٹیم میں ڈیبیو کیا اور وہ اب تک 24 ون ڈے اور 46 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل چکے ہیں تاہم اب ان پر تمام قسم کی کرکٹ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اینٹی کرپشن منیجر سید انور شاہ قریشی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی سنجیدہ نوعیت کا جرم ہے جہاں قومی ٹیم کا ایک سینئر کھلاڑی کرپشن میں ملوث ہو۔2019 میں بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے دوران پلیئر کی جانب سے ایک اور سینئر ساتھی کھلاڑی کو بھی کرپشن میں اپنے ساتھ ملوث کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام ہو گئے ۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

اتنی رقم سے تو سونے کی سڑکیں، چاندی کی نہریں بن جائیں، میانوالی کیلئے مختص رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں، نہر میں چھلانگیں لیکن محبوبہ کو ڈوبتا دیکھ کر عاشق فرار

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.