عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے خواہشمندوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا، نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان

کراچی (پاکستان نیوز) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوگیا ہے اور عیدی بانٹنے کے لیے کئی لوگ نئے کرنسی نوٹوں کے انتظار میں تھے لیکن اب ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ نہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے تمام چیف منیجرز کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سماجی فاصلہ یقینی بنانے اور کورونا کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر اس سال نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا، نئے نوٹ عوام کے ساتھ ساتھ بینک کے عملے کے لیے بھی دستیاب نہ ہوں گے ۔بینک کے ترجمان قمرزمان نے کہا ہے کہ معمول کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ جاری رہے گی لیکن ہر سال کی طرح اس مرتبہ عید کیلئے خصوصی طورپر نوٹ نہیں چھاپے جائیں گے ۔ 

State bank of pakistan announced to not release new currency notes on eid ul fitr





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

اتنی رقم سے تو سونے کی سڑکیں، چاندی کی نہریں بن جائیں، میانوالی کیلئے مختص رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں، نہر میں چھلانگیں لیکن محبوبہ کو ڈوبتا دیکھ کر عاشق فرار

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.