”کھانے والے نکل گئے،ہماری قسمت میں یہی رہ گیا کہ مانگتے رہو“

کراچی (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کیخلاف اقدامات کیلئے حکومت پاکستان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے اور اس سلسلے میں ٹیلی تھونز کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایسے میں نجی ٹی وی چینل پر ٹیلی تھون کے دوران سابق کرکٹر جاوید میاندادبرس پڑے اور کہا کہ ہماری قسمت میں یہی رہ گیا ہے کہ مانگتے رہو، ان کے ان تنقید ی جملوں کے بعد کال ڈراپ کردی گئی۔ جیوٹی وی کی ٹیلی تھون نشریات کے دوران سینیٹر فیصل جاوید خان نے جاوید میانداد کو سلام کرنے کے بعد کہا کہ آپ تو فنڈزاکٹھے کرنے کے لیے پہلے بھی چھکے چوکے مارچکے ہیں،جذبہ تو آپ کا ہمیشہ زبردست ہوتاہے، کیا کہنا چاہیں گے؟ اس پر جاوید میانداد نے کہا ’ابھی تو میں پرائم منسٹر صاحب عمران بھائی سے میں یہی کہوں گا، ہماری توقسمت میں ہی یہی رہ گیا کہ مانگتے ہی رہو جس پر سٹوڈیو میں ایک قہقہہ گونجا،جاوید میانداد نے بات جاری رکھتے ہوئے کہاکیونکہ اس شخص نے بچپن سے ہی جب سے ہم نے کھیلنا شروع کیا، ہسپتال بنائے، مانگتے ہی رہے،اور آج بھی پرائم منسٹر کو وہ چیز کہوں گا جو کھانے والے تھے، وہ تو نکل گئے،کسی نے مڑ کر سوچا نہیں،اب مجھے امید ہے کہ پاکستان اچھے ہاتھوں میں ہے‘۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

اتنی رقم سے تو سونے کی سڑکیں، چاندی کی نہریں بن جائیں، میانوالی کیلئے مختص رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں، نہر میں چھلانگیں لیکن محبوبہ کو ڈوبتا دیکھ کر عاشق فرار

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.