جہانگیرترین اور علیم خان کی مدد کا اعتراف، کسی اتحادی کیخلاف کبھی سازش نہیں کی: چودھری پرویز الٰہی

لاہور(پاکستان نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے اعتراف کیا کہ ضرورت کے وقت جہانگیر اور علیم خان ان کے پاس آئے، مدد بھی کی لیکن ہم نے کبھی کسی اتحادی کیخلاف سازش نہیں کی، اس سے پہلے پیپلزپارٹی کیساتھ بھی کھڑے رہے، البتہ تحریک انصاف کی طرف سے جہانگیر ترین نے ہمارے بندے توڑے۔

اپنے ایک انٹرویو میں چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ  ہم نے کبھی کسی اتحادی کے خلاف سازش نہیں کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر پانچ سال پورے کیے، کبھی سازش نہیں کی، ساتھ کھڑے رہے،جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات حکومت کے کہنے پر کیے۔ان کاکہناتھاکہ جہانگیر ترین تو تحریک انصاف کی طرف سے ہمارے لوگ توڑتے رہے تھے ہاں جب انہیں اپنی ہمشیرہ کے لئے سینیٹ کے ووٹوں کی ضرورت پڑی تو تب وہ مدد کے لئے آئے تھے اور ہم نے مدد کی بھی۔علیم خان مشکل کے دنوں میں آئیتھے، ان سے بھی تعاون کیا۔ ہم اپنی اتحادی حکومت کے خلاف سازش نہیں کریں گے، اِسے چلائیں گے اور اگر کوئی سازش ہوتی تو اب تک سامنے آ چکی ہوتی۔





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

اتنی رقم سے تو سونے کی سڑکیں، چاندی کی نہریں بن جائیں، میانوالی کیلئے مختص رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں، نہر میں چھلانگیں لیکن محبوبہ کو ڈوبتا دیکھ کر عاشق فرار

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.