مسلم لیگ ق کا چھپا دشمن ’عمران خان نہیں‘، چودھری پرویزالٰہی بول پڑے

اسلام آباد، لاہور (پاکستان نیوز) مسلم لیگ ق پنجاب اور وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی ہے، دونوں کے تعلقات کے بارے میں اکثر خبریں آتی رہتی ہیں، شوگر سکینڈل میں بھی اس جماعت کا نام لیا جارہاہے تاہم جب چودھری پرویزالٰہی سے ان کے چھپے دشمن کے بارے میں استفسار کیاگیاتوانہوں نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا تاہم اتنا کہا کہ ’وہ عمران خان نہیں ہے‘۔

سینئرکالم نویس سہیل وڑائچ نے لکھا کہ ’چودھری خاندان کی سیاست سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر ان کی سیاست میں اہمیت سے انکار ممکن نہیں، وہ عملیت پسندی کی سیاست کرتے ہیں، اپنے اہداف کا خیال رکھتے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ وہ پنجاب کی روایتی وضعداری، کھلے پن اور مہمان نوازی کی علامت ہیں،چودھری پرویز الٰہی کو سیاست کے ماہ و سال نے کندن بنا دیا ہے۔ کبھی ان میں بغاوت اور جارحیت ہوتی تھی مگر اب تدبر اور حوصلہ مندی نمایاں ہو چکی ہے۔

ان سے پوچھا گیاکہ آخر ان کا چھپا دشمن کون ہے، جو کبھی نیب اور کبھی شوگر اسکینڈل کے ذریعے آپ پر وار کرتا ہے؟ چودھری پرویز الٰہی ہلکا ہلکا مسکراتے رہے اور میرے سوالوں کو ٹالتے رہے۔ میں نے پوچھا کہ کیا وہ بیورو کریٹ ہے یا کوئی ادارہ ہے؟ ہنس کے جواب دیا نہیں۔انہیں علم ہے کہ وہ کون ہے مگر ابھی بتائیں گے نہیں اور پھر قہقہہ لگا کر معنی خیز انداز میں کہا ”وہ عمران خان نہیں ہے“، ان کی آنکھوں میں شرارت کی شوخی دیکھ کر میں سمجھ گیا کہ ابھی وہ اپنے چھپے دشمن کا نام لینا نہیں چاہتے مگر وہ اسے ڈھونڈ چکے ہیں۔

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

اتنی رقم سے تو سونے کی سڑکیں، چاندی کی نہریں بن جائیں، میانوالی کیلئے مختص رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں، نہر میں چھلانگیں لیکن محبوبہ کو ڈوبتا دیکھ کر عاشق فرار

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.